ہمارا مقصد کسی کی ناک رگڑنا نہیں۔ قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد کسی کی ناک رگڑنا نہیں ہے، ہم حکومت کو کسی مہم میں نہیں ڈالنا چاہتے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یہ دیکھنا چاہیے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا حالیہ تنازع شروع کہاں سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ کھڑی رہی اور اقدامات کو سپورٹ کیا، بلاول بھٹو نے قصور اور ملتان کا دورہ کیا اور پنجاب حکومت کی تعریف کی۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے مریم نواز کی تعریف کے ساتھ انہیں مشورہ دیا کہ کسانوں کا سب کچھ بہہ گیا ہے، ان کو کیش گرانٹ دی جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے کسی سے امداد مانگنے کا مشورہ نہیں دیا تھا، ماضی میں جس حکومت میں بھی آفت آئی کیش گرانٹ بی آئی ایس پی کے ذریعے دی گئی۔

قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ یہ معاملہ ہاتھ سے نکل جائے ہمارا گلہ تو ن لیگ سے ہے، ہمارا مقصد کسی کی ناک رگڑنا نہیں ہے، ہم حکومت کو کسی مہم میں نہیں ڈالنا چاہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ حکومت بناتے وقت جو معاہدہ کیا گیا تھا اس کی کئی شقیں پنجاب حکومت نے نہیں مانیں، اس معاملے پر صوبائی حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔

مشہور خبریں۔

برطانوی وزیر اعظم کا اپنی سیاسی بقا کے لیے جھوٹ اور توہین کا سہارا

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:جرمن ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس

پاکستان نے داسو حملے کے بارے میں بھارت کے دعویٰ کو مسترد کر دیا

?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے داسو حملے سے لاتعلقی کے بھارتی

داعش جارج ڈبلیو بش کو قتل کرنا چاہتے تھے: امریکی میڈیا کا دعویٰ

?️ 25 مئی 2022سچ خبریں:  ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے منگل کی شام تہران

ورلڈ بینک نے پاکستان کی شرح نمو کی پیشگوئی کو کم کرکے 2.7 فیصد کردیا

?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ورلڈ بینک نے رواں مالی سال کے لیے

غزہ میں 42 روزہ جنگ بندی کی کہانی کیا ہے؟

?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے رائے الیوم کے ایک مضمون میں جو بائیڈن

روسی توانائی / سیاسی عزائم یا معاشی حقیقت پسندی کو الوداع کہنے کے لئے یورپ کا مہنگا روڈ میپ؟

?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: یورپی یونین نے ایک نو قدمی روڈ میپ شائع کیا

پی ٹی آئی ریڈ زون میں داخل ہو کر احتجاج کی کوشش نہ کرے: رانا ثناءاللہ

?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خبردار

جنگ بندی میں صیہونی رکاوٹوں پر حماس کا ردعمل

?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے