ہم چاہتے ہیں کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں

شیخ رشید

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید  نے کہا کہ میں اور نور الحق قادری کالعدم تنظیم سے مذاکرات کررہے ہیں ، وزیراعظم آفس قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا متعلق اعلامیہ جاری کرے گا ، ہماری خواہش ہے معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں کیوں کہ حکومت نے لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے لیکن اس کے ساتھ ریاست کی رٹ کو بھی ہر حال میں قائم رکھنا ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں کالعدم جماعت کے دھرنے سے متعلق غور کیا گیا ، اجلاس میں کالعدم جماعت کے مارچ سمیت قومی سلامتی کے دیگر امورکی حکمت عملی پربھی غور کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، نیول چیف امجد خان نیازی، ایئرچیف ظہیر احمد بابر،ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، فوادچوہدری، پرویزخٹک ، نورالحق قادری نےشرکت کی۔

دوسری طرف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کالعدم تنظیم کا سوشل میڈیا نیٹ ورک چلانے والے 12 افراد کو گرفتار کر لیا ، یف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کالعدم تنظیم کا سوشل میڈیا نیٹ ورک چلانے والوں کے خلاف لاہور ، بہاولپور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں آپریشن کیا ، اس دوران محمد حسن، غلام شبیر، شاہزیب نذیر ، نعیم اختر ، ایوب ، حسین رسول اور حمزہ شیخ سمیت 12 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، جس سے متعلق ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ یہ افراد سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور جعلی تصویریں اور ویڈیوز اپ لوڈ کر رہے تھے۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکومت کو ہیومن رائٹس کورٹ کے قیام کا حکم

?️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر

اسرائیل کی ڈیٹرنس پاور اختتام پذیر

?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کو توقع تھی کہ غزہ میں اسلامی جہاد کی کمان

ایکس (ٹوئٹر) پر آڈیو اور ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) نے صارفین کے لیے

چینی کاروباری شخصیات پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں: اسد عمر

?️ 5 فروری 2022بیجنگ(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ

فلسطینی عوام کے حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا

?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم فلسطین اور غزہ

شنگھائی: صدر زرداری کی موجودگی میں مفاہمت کی 3 یادداشتوں پر دستخط

?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) شنگھائی میں ‎صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے

کیا ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ ہونے والا ہے؟

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور امریکہ

عراقی مزاحمتی تحریک کا امریکہ کو شدید انتباہ

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:عراقی مزاحمتی رابطہ کمیٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے خبردار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے