?️
پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ اپنے کئے گئے فیصلوں کی مجھے بہت بڑی قیمت چکانی پڑی ،پچھلے کچھ عرصے میں ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کئے مگر ہمیں سیاسی جماعت سے منسوب کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے قانون کے مطابق فیصلوں پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کی گئی۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے فل کورٹ ریفرنس کی تقریب کورٹ روم نمبر ون میں منعقد ہوئی جس میں ہائیکورٹ کے ججز سمیت ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور وائس چیئرمین بار کونسل سمیت دیگر نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس کاکہنا تھاکہ اگر کوئی سائل سمجھتا ہے کہ اس کے ساتھ انصاف نہیں ہوا تو قیامت کے دن حاضر ہوں۔
31 سال کے عرصے میں 15 ہزار فیصلے دئیے جن میں سے 509 فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج ہوئے، 279 کو عدالت عظمیٰ نے برقرار رکھا۔ ہم نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کئے ہیں۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ سینئر جسٹس اشتیاق ابراہیم پشاور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس ہیں۔
ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ پشاور ہائیکورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتی رہے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہائی کورٹ پر دسویں نمبر کا جج تھا جب مجھے آرمی پبلک اسکول کمیشن کی انکوائری سونپی گئی۔ کمیشن کی انکوئری میں ہم نے اے پی ایس فیملیز و دیگر گواہان کے ساتھ آرمی آفیسرز کے بیانات بھی ریکارڈ کئے۔فل کورٹ ریفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ چیف جسٹس محمد ابراہیم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیف جسٹس محمد ابراہیم نے ہمیشہ انصاف کا ساتھ دیا۔ جسٹس ابراہیم بہت سارے لوگوں کیلئے مثال ہیں۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ابراہیم خان 14 اپریل کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ طلال چودھری
?️ 3 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا
جون
80% روسی عوام کا ولادیمیر پیوٹن پر اعتماد
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: یوکرین جنگ کے حوالے سے روس پر مغربی ممالک
اگست
طارق بشیر چیمہ نے بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل میں بیٹے کے ملوث ہونے کی تردید کردی
?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے اسلامیہ
اگست
صہیونی غزہ میں آپریشنل مرحلہ کو کیوں بدل رہے ہیں؟ صیہونی فوج کی زبانی
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی میں اس
جنوری
غزہ کو مکمل تباہ کرنے کا منصوبہ ایک سال سے زیادہ وقت لے گا:اسرائیلی اخبار
?️ 24 اگست 2025 غزہ کو مکمل تباہ کرنے کا منصوبہ ایک سال سے زیادہ وقت
اگست
طالبان روس کی دہشت گردوں کی فہرست سے باہر
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: 5 دن پہلے تک روس میں داخل ہونے والے طالبان کے
اپریل
نوجوان نے فیس بک سے جان چھڑانے کے لئے حیران کن حل نکالا
?️ 15 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مسلسل
نومبر
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 جوان شہید
?️ 1 جون 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک-ایران بارڈر کے قریب
جون