?️
کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم نے عالمی فورم پر بھی بھارے سے بیانیہ کے لحاظ سے جنگ جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم پاکستان کے کہنے پر دنیا کے چار سے پانچ ممالک کے دورے کئے ہیں، ہم پاکستان کا پیغام یورپ، امریکہ اور برسلز میں لیکر گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے جنگ میں بتا دیا تھا کہ وہ ہم سے سات گنا بڑا ہے، جس انداز سے ہماری فضائیہ نے، پاک فوج نے بھارت کو شکست دی اس پر ہم فخر کرتے ہیں، میدان میں جنگ ہارنے والے بھارت نے سفارتی میدان میں ہمیں شکست دینے کی کوشش کی لیکن ہم نے سفارتی سطح پر بھی بھارت کو شکست دی ہے، ہم نے بیانیہ کے لحاظ سے جنگ جیت لی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم سچ پر تھے بھارت جھوٹ پر تھا، ہم نے ہر جگہ بھارت کو مات دی ہے، کشمیر کا مسئلہ ہم نے ہر دور میں اٹھایا ہے، ذوالفقار بھٹو، محترمہ اور آصف علی زرداری نے کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کشمیر پر جب حملہ ہوا تو اس نے اسمبلی میں کھڑا ہو کر کہا کہ میں کیا کروں، پاکستان نے بھارت کے چھ جہاز گرائے تھے، پوری دنیا مان رہی تھی کہ آپ کے جہاز گرے ہیں لیکن بھارت نہیں مان رہا تھا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا ایران کے مسئلے میں سفارتی حل پر زور!
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور صیہونی ریاست کے
جون
روس کا مغربی ممالک کے ساتھ ایٹمی جنگ کا انتباہ
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ اگرچہ مغربی ممالک کے ساتھ ایٹمی
مارچ
سڈنی حملے میں صیہونی ربّی کی ہلاکت پر ہنگامہ آرائی
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی جنگی اقدامات اور فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے حامی
دسمبر
امریکہ نیتن یاہو پر ہیگ کی عدالت کے فیصلے کو کیوں نہیں مانتا؟
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم، جنگی
مئی
گمراہ بشار، اسرائیل کی عدم موجودگی، ایران پر حملہ
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: محمد الجولانی؛ القاعدہ اور نصرہ فرنٹ کا ایک سابق رکن،
جنوری
مغربی ممالک نے یوکرین کی کتنی امداد کی
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز ایک انٹرویو میں
اگست
آئینی ترمیم کیلئے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت فارم 47 کا پارٹ 2 ہے، لیاقت بلوچ
?️ 21 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے
اکتوبر
نابلس کا محاصرہ ایک جرم ہے:حماس
?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مغربی کنارے کے محصور
اکتوبر