?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے بلوچستان کے شہریوں کے ساتھ ملکر آگے بڑھنا ہوگا اور سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
بلوچستان ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا، افسوس بلوچستان کی دولت اب بھی زمین کے اندر دفن ہے، بلوچستان کی تاریخ، ثقافت اور روایات اسے منفرد بناتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ رہنماؤں نے رضاکارانہ طور پر پاکستان سے الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا تھا، بلوچستان کے عوام ہمیشہ سے کشادہ دل اور مہمان نواز ہیں، بلوچستان میں مختلف برادریوں کے درمیان دیر پا ہم آہنگی قائم رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی جغرافیائی ساخت ترقی کے سفر میں چیلنج بن گئی، صوبے میں دور دراز آبادیوں تک بجلی اور سڑکوں کی فراہمی بڑا مسئلہ ہے جب کہ سڑکوں کے مضبوط نیٹ ورک کے بغیر تعلیم اور صنعت کی ترقی ممکن نہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی ملک کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے، گزشتہ دہائیوں میں بلوچستان کو نظر انداز کرنا خود احتسابی کا لمحہ ہے جب کہ وفاق کی روح باہمی قربانی اور بھائی چارے میں پوشیدہ ہے، پنجاب نے 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں تاریخی قربانی دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلے پاکستانی اور بعد میں صوبوں کے مکین ہیں، ہمیں وعدہ کرنا ہوگا کہ ملکر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے جب کہ بلوچستان کے عوام ہمارے بھائی، ملکی ترقی کے سفر میں شریک ہونا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک سے 2018 میں دہشت گردی کا خاتمہ کردیا تھا لیکن اب بلوچستان اور دیگر علاقوں میں دہشت گردی دوبارہ سر اٹھارہی ہے، فورسز روزانہ امن کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسیر خاندانوں کی نظربندی فلسطینیوں کی مرضی کو نہیں توڑے گی
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے رکن شیخ خضر عدنان نے پیر
دسمبر
غزہ جنگ کے درمیان بیت المقدس کے خلاف صہیونی سازش کے بارے میں انتباہ
?️ 3 جون 2024سچ خبریں: القدس کی حمایت کرنے والے یورپین کی فاؤنڈیشن نے گزشتہ روز
جون
جماعت اسلامی کا عید کے بعد بدامنی، بجلی بلوں، چینی و آٹا مافیا کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان
?️ 31 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے عیدالفطر
مارچ
برائیوں کا مرکز اور ہم جنس پرستوں کا سب سے بڑا حامی کون؟
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور
جون
بائیڈن اور ہیرس کے تعلقات مزید کشیدہ؛ وال اسٹریٹ کا انکشاف
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر جو
جنوری
غزہ میں جنگ بندی معاہدہ پر عربی پارلیمنٹ کا بیان
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:عربی پارلیمنٹ کے صدر محمد بن احمد الیماحی نے غزہ میں
جنوری
ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے دور اقتدار کے آخری چوبیس گھنٹوں میں ایسا فیصلہ جس نے امریکا کو شرمسار کردیا
?️ 4 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور اقتدار کے
اپریل
اسرائیل کے لبنان پر وحشیانہ حملے / 189 افراد شہید، 890 زخمی
?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں: لبنان کی وزارت صحت نے بیروت اور لبنان کے دیگر
اپریل