ہفتہ وار مہنگائی تاریخ کی نئی بُلند ترین سطح 45.64 فیصد پر پہنچ گئی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لینے والے حساس پرائس انڈیکس کے مطابق مختصر مدتی مہنگائی سال بہ سال کی بنیاد پر 16 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث تاریخ کی بُلند ترین سطح 45.64 فیصد پر پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی میں 0.96 فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ ٹماٹر، آلو، خوردنی تیل اور پھلوں کی قیمتیں بڑھنا ہے۔

حساس قیمت انڈیکس میں مزید اضافے کے خدشات ہیں کیونکہ روپے کی قدر میں کمی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، جنرل سیلز ٹیکس میں اضافے اور توانائی کی بلند قیمتوں کا مکمل اثر ابھی تک سرکاری اعداد و شمار میں ظاہر نہیں ہوا، طلب میں اضافے کے سبب اشیا کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔

اس سے پہلے سال بہ سال ایس پی آئی یکم ستمبر 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 45.5 فیصد تک بڑھ گیا تھا، یہ گزشتہ سال 18 اگست کے بعد پہلی بار 40 فیصد سے اوپر رہا جب مہنگائی 42.31 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

ایس پی آئی ملک بھر کے 17 شہروں میں 50 مارکیٹوں کے سروے کی بنیاد پر 51 بنیادی اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لیتا ہے، زیر جائزہ ہفتے کے دوران 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11 کی قیمتوں میں کمی اور 12 اشیا کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

زیر جائزہ ہفتے کے دوران جن اشیا کی قیمتوں میں ایک سال قبل کے اسی ہفتے کے مقابلے میں اضافہ ہوا اس میں پیاز (233.89 فیصد)، سگریٹ (165.86 فیصد)، گیس (108.38 فیصد)، ڈیزل (10.84 فیصد)، لپٹن چائے (81.29 فیصد)، پیٹرول (81.17 فیصد)، ایری 6/9 چاول (78.75 فیصد)، چاول باسمتی ٹوٹا (78.10 فیصد)، کیلے (77.84 فیصد)، انڈے (72.19 فیصد)، دال مونگ (69.44 فیصد)، گندم کا آٹا (56.27 فیصد) اور ڈبل روٹی (55.36 فیصد) شامل ہیں۔

اسی طرح ہفتہ وار بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا، ان میں ٹماٹر (18.06 فیصد)، لپٹن چائے (9.26 فیصد)، آلو (4.52 فیصد)، کیلے (4 فیصد)، چینی (2.70 فیصد)، گندم کا آٹا (2.40 فیصد)، کوکنگ آئل 5 لیٹر (1.20 فیصد)، ویجیٹیبل گھی 2.5 کلو گرام (1.16 فیصد)، لان (5.77 فیصد)، ڈیزل (4.65 فیصد)، شرٹس کا کپڑا (2.80 فیصد) اور پیٹرول 1.84 فیصد) شامل ہیں۔

وہ مصنوعات جن کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی ان میں پیاز (15.91 فیصد)، مرغی (5.97 فیصد)، لہسن (5.73 فیصد)، دال مسور (2.27 فیصد)، انڈے (2.26 فیصد)، ایک پی جی (1.09 فیصد)، ویجیٹیبل گھی ایک کلو (1.39 فیصد)، دال چنا (1.24 فیصد)، دال ماش (1.08 فیصد)، دال مونگ (0.84 فیصد) اور سرسوں کا تیل (0.64 فیصد) شامل ہیں۔

حکومت عالمی مالیاتی اداے (آئی ایم ایف) پروگرام کے تحت سخت اقدامات کررہی ہے تاکہ آمدنی بڑھائی اور مالیاتی خسارے کو کم کیا جاسکے، ان اقدامات میں ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، سبسڈی ختم کرنا، مارکیٹ پر مبنی شرح تبادلہ اور زیادہ ٹیکسز عائد کرنا شامل ہے، جس کے نتیجے میں آنے والے مہینوں میں معاشی نمو سست اورمہنگائی بڑھ سکتی ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود کو بڑھا کر 20 فیصد کرنا، زیادہ تر اشیا پر جنرل سیلز کو 18 فیصد کرنا جبکہ 800 سے زائد درآمدی غذائی اور غیر غذائی اشیا پر اسے 25 فیصد کرنے سے خوردہ قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے 28 نکاتی منصوبے کی منظوری دے دی

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ذاتی طور

ہم ایران کے ساتھ کسی بھی طرح کی بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ

?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے میڈیا کے ان دعوؤں کی تردید کی

شام میں چرچ پر دہشتگردانہ حملہ

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شہر

امریکہ نیتن یاہو پر ہیگ کی عدالت کے فیصلے کو کیوں نہیں مانتا؟

?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: بین الاقوامی فوجداری عدالت نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم، جنگی

اثاثوں اور زمین الاٹمنٹ کیس، نیب کی عثمان بزدار کے خلاف تحقیقات کا آغاز

?️ 2 نومبر 2022ڈیرہ غازی خان: (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اثاثوں

جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 17 سال قید کی سزا سنادی گئی

?️ 22 ستمبر 2025ملتان (سچ خبریں) ملتان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عوامی راج پارٹی

اقوام متحدہ میں یوکرین جنگ بندی سے متعلق امریکی قرارداد منظور

?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکہ کی جانب سے

تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تو لگا مار دیا جاؤں گا، حسن احمد

?️ 22 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) سینئر اداکار حسن احمد نے انکشاف کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے