?️
خیال رہے کہ دو روز قبل پنجاب اسمبلی کی جانب سے منظور کیا گیا ہتک عزت کا قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست صحافی جعفر احمد یار اور راجہ ریاض نے دائر کی تھی جس میں درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیاتھا کہ ہتک عزت قانون آئین اور قانون کے منافی ہے، ہتک عزت آرڈیننس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا۔ ہتک عزت قانون میں صحافیوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔ ہتک عزت کا قانون جلد بازی میں صحافیوں اور میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے لایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ ہتک عزت آرڈینیس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا ،عدالت ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دیکر اس پر عمل روکے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دیا جائے۔قبل ازیں پنجاب میں اپوزیشن اور صحافیوں کے تحفظات نذر انداز کرتے ہوئے قائم مقام گورنر پنجاب نے 8جون کو ہتک عزت بل پر دستخط کر دئیے تھے جس کے بعد بل باقاعدہ قانون بن گیاتھا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے رخصت پر جانے کے بعد قائم مقام گورنر ملک احمد خان نے ہتک عزت بل پر دستخط کئے تھے۔ہتک عزت بل کو واپس پنجاب اسمبلی بھجوا دیا گیاتھا۔ ہتک عزت بل گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد نافذ العمل ہوگیاتھا۔گزشتہ ماہ پنجاب اسمبلی سے ہتک عزت بل پاس ہوا جسے منظوری کیلئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو بھجوایا گیاتھا۔ گورنر پنجاب نے ہتک عزت بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
مصر کا ایران کے نام تعزیتی پیغام
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: مصر کی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حفیظ نے صوبہ
جولائی
7 اکتوبر کے تمام ذمہ دار برطرف، سوائے نیٹن یاہو کے: یدیعوت آحارونوت
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت آحارونوت نے ناداو ایال کے قلم
اکتوبر
عبرانی میڈیا: اسرائیل نے شام میں ترک خفیہ ایجنسیوں پر حملہ کر دیا
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے دعویٰ کیا
اگست
غزہ میں جنگ روکنا کسی بھی مزید کارروائی کے لیے بنیادی شرط ہوگی
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:طاہر النونو نے کہا کہ جنگ کے خاتمے اور جنگ بندی
جنوری
سیالکوٹ واقعہ میں ملوث 20 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے
?️ 4 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکو سیالکوٹ واقعہ کی
دسمبر
طالبان نے اسلامی ممالک سے تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ گروپ
دسمبر
صیہونی حکومت کی جارحیت کے بارے میں شام کا موقف
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: عبوری حکومت کے بعد کے شام جس مرحلے سے گزرے گا،
دسمبر
گورننگ کونسل کے قرارداد کو وسیع پیمانے پر حمایت حاصل نہیں ہوئی: روس
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: روس کے نمائندے نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA)
جون