?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کے تقرر کے قواعد کی منظوری کے فوری بعد ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کے تقرر کے لیے اراکین سے نامزدگی طلب کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے مختلف ہائی کورٹس میں مجموعی طور پر 38 خالی اسامیوں کے لیے نامزدگیاں طلب کی ہیں، سندھ ہائیکورٹ کے لیے 12، اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے 4، لاہور ہائی کورٹ کے لیے 10، پشاور ہائی کورٹ کے لیے 9 اور بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے 3 سفارشات طلب کی گئی ہیں۔
جوڈیشل کمیشن نے ارکان کو مطلع کیا ہے کہ قواعد ساز کمیٹی کی جانب سے تیار کردہ فارم پر ان کی نامزدگیاں 3 جنوری 2025 تک اس کے سیکریٹریٹ تک پہنچنی چاہئیں، کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اس کا سیکریٹریٹ ہارڈ کاپی میں نامزدگیاں قبول نہیں کرے گا۔
کمیشن پہلے ہی جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (ججز کے تقرر) رولز 2024 کو گزٹ میں نوٹیفائی کر چکا ہے تاکہ اعلیٰ عدلیہ میں ججز کے تقرر کے لیے تشخیص، تقویم اور فٹنس کے طریقہ کار کو ریگولیٹ کیا جاسکے۔
21 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن نے مجوزہ رولز کی کچھ ترامیم کے ساتھ منظوری دی تھی، کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کمیشن کے مسلسل دو اجلاسوں کی صدارت کی تھی، جسے 26ویں ترمیم کے تحت دوبارہ تشکیل دیا گیا تھا۔
دریں اثنا، سپریم کورٹ کے 13 نومبر 2024 کے خط (ایف 6/ ایم آئی ایس سی / پنشن / 2018-ایس سی پی) کی روشنی میں صدارتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز کے سپیریئر جوڈیشل الاؤنس پر یکم جولائی 2024 سے نظر ثانی کردی گئی ہے۔
اس نظر ثانی کی بنیاد پر سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس اور ججز کی پنشن میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
اے جی پی آر اسلام آباد کے دفتر نے نومبر 2024 سے تمام 84 پنشنرز کی پنشن پر نظر ثانی کی ہے جن میں 12 سابق چیف جسٹس، 38 سابق ججز، چیف جسٹس/ ججز کی 24 بیوائیں، 9 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔
سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے متعلق وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق حکومت کی جانب سے سرکاری رہائش فراہم نہ کرنے کی صورت میں سپریم کورٹ کے جج کے گھر کا کرایہ 68 ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کردیا گیا ہے، حکومت ججز کی رہائش گاہ کی دیکھ بھال کے اخراجات بھی برداشت کرے گی۔
اسی طرح سپیریئر جوڈیشل الاؤنس 4 لاکھ 28 ہزار 40 روپے سے بڑھا کر 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے کر دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
فرانس میں ایک مشکوک صحافی گرفتار
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:فرانس میں داخلی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایجنٹوں نے اس میڈیا
ستمبر
یمنیوں کے ملک کے خلاف ناکہ بندی جاری رکھنے کی مذمت میں مظاہرے
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: المحویت، حدیدہ، ذمار، ریمہ، صعدہ، حجہ اور صنعاء کے شہر
جنوری
200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نرخوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا، وزیراعظم
?️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 200
جولائی
غزہ جنگ صہیونی ریاست کی ہمہ گیر ناکامی کا آئینہ:حماس
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:حماس نے کہا کہ غزہ جنگ اسرائیل کی ہر سطح
جولائی
نیتن یاہو کا انجام؛ خود ان کی زبانی
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب
ستمبر
ترکی حکومت کا بی بی سی کے رپورٹر کو ملک بدر کرنے کا اعلان
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی میں حکومت مخالف مظاہروں کی کوریج کرنے والے بی
مارچ
ارشد شریف کا سازشی قتل کیا گیا، قریب سے گولی ماری گئی
?️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے
نومبر
یہ ناقابل تصور ہے سپریم کورٹ شہریوں کے بنیادی حقوق چھین لے، جسٹس اطہرمن اللہ
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے
اکتوبر