ہائی کورٹ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا

?️

پشاور (سچ خبریں) ہائی کورٹ نے فواد چوہدری اور فردوس اعشق اعوان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیوں نہ ان کے خلاف وارنٹ جاری کئے جائیں پشاور ہائی کورٹ میں پرویز مشرف پھانسی سزا کے خلاف وفاقی وزرا کی خصوصی عدالت کے جج کے خلاف توہین آمیز بیانات پر توہین عدالت درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت عالیہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سابق معاون خصوصی پنجاب حکومت فردوس اعوان کے پیش نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس مسز مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ حاضر سروس چیف جسٹس کے خلاف ایسی توہین آمیز زبان کا استعمال ناقابل برداشت ہے۔

عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ وزیرقانون فروغ نسیم, معاون خصوصی شہزاد اکبر اور سابق اٹارنی جنرل توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر معافی مانگ چکے ہیں۔ فواد چوہدری اور فردوس اعوان کو 3 بار نوٹس جاری کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے کیوں نہ ان کے خلاف وارنٹ جاری کریں۔

جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیئے کہ ان لوگوں نے پریس کانفرنس میں توہین آمیز زبان استعمال کرکے پوائنٹ اسکورنگ اور اپنا جذبہ دکھانے کی کوشش کی ہے، کیا یہ لوگ جان بوجھ عدالت میں پیش نہیں ہورہے یا پھر شرم آرہی ہے، اگر یہ لوگ منہ بند نہیں رکھ سکتے تو پھر عدالت میں پیش ہوں۔

فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کے وکلاء نےآئندہ سماعت پر دونوں کی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی۔جس کے بعدعدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

اسد قیصر کا فارم 47 سے متعلق مطالبہ

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے الیکشن کمیشن سے

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا سسٹم داخل، بادل کب برسیں گے؟ برفباری کہاں ہوگی؟

?️ 21 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش

چین یوکرین جنگ میں کس فریق کو اسلحہ فراہم کرتا ہے؟

?️ 14 جون 2024سچ خبریں: چین یوکرین کی جنگ کے کسی بھی فریق کو ہتھیار

آخرکار ٹرمپ نے بھی اعتراف کر لیا

?️ 28 جون 2023سچ خبریں:ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل نے ایک آڈیو فائل شائع کی

صہیونی حکومت کی لبنان پر بمباری   

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی حکومت نے لبنان کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں

غزہ جنگ کے نتیجے میں اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ 

?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی ذرایع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے خبردار

پاکستان نے مودی کا تنازع کشمیر کو ’حل‘ کرنے کا دعویٰ سختی سے مسترد کردیا

?️ 11 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے گجرات میں ایک عوامی ریلی کے دوران

خضدار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خارجی دہشتگرد ہلاک

?️ 17 ستمبر 2025خضدار: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے