?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی، دفاعی اور عالمی سطح پر پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہوئی ہے، الحمدللہ 2025ء کامیابیوں سے بھرپور سال ہے اور ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ بتایا جاریا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے، ملاقات نہایت پرتپاک اور خوشگوار ماحول میں ہوئی، وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’امن کا علمبردار‘ قرار دیتے ہوئے دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے ان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا، انہوں نے صدر ٹرمپ کی جرأت مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کی تعریف کی جس کی بدولت پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی اور خطہ ایک بڑے بحران سے بچ گیا۔
بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی اور امن کے قیام کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کاوشوں بالخصوص رواں ہفتے نیویارک میں مسلم دنیا کے رہنماؤں کو غزہ و مغربی کنارے سمیت مشرق وسطی میں امن کی بحالی کیلئے جامع مشاورت کیلئے مدعو کرنے کو سراہا، وزیرِاعظم نے رواں سال کے اوائل میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے ٹیرف ارینجمنٹ پر بھی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان طویل المدت شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
اعلامیہ سے معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر انہوں نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی پر تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی، وزیرِاعظم نے انسدادِ دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کو صدر ٹرمپ کی جانب سے ملنے والی کھلی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور سکیورٹی و انٹیلی جنس تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا، وزیرِاعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرمجوشی کے ساتھ مناسب وقت پر پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔


مشہور خبریں۔
وزارتِ خزانہ نے بجٹ سازی کے شیڈول کی منظوری دے دی
?️ 28 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع
جنوری
انصار اللہ کو کبھی کمزور نہ سمجھیں: نیویارک ٹائمز
?️ 22 اگست 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کی
اگست
جرمن کی معاشی کمزوری کی وجوہات
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:جرمنی کے وزیر اقتصادیات رابرٹ ہوبیک گیس کے بحران اور مہنگائی
اگست
صحت کے شعبے میں پاکستان اور قطر کے درمیان تعاون میں نئی پیشرفت
?️ 27 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صحت کے شعبے میں پاکستان اور قطر کے
جنوری
وزیر اعظم عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں: فرخ حبیب
?️ 10 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت فرخ حبیب نے وزیر اعظم عمران خان
اگست
ٹرمپ انتظامیہ حماس کے ساتھ خفیہ رابطے میں
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی ویب سائٹ واللا رپورٹ کے مطابق کہ امریکہ حماس
مارچ
سعودی میں سفیرِ پاکستان نے پاکستانی طلباء کو بڑی خوشخبری سنادی
?️ 9 اکتوبر 2021ریاض/اسلام آباد(سچ خبریں) سفیر پاکستان بلال اکبر کا پاکستانی طلباء کو خوشخبری
اکتوبر
جنوبی شام میں صیہونی فوجیوں کی نئی نقل و حرکت
?️ 28 اگست 2026سچ خبریں:شامی ذرائع نے ملک کے جنوبی علاقوں میں صیہونی فوجیوں کی
اگست