گیس کی قیمتوں میں 54 فیصد تک اضافے کا خدشہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے گیس کی قیمتوں میں 54 فیصد اضافے کی درخواست کر دی تاکہ مالی سال 2025 میں اپنے ریونیو کے اہداف کو حاصل کر سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیس کی قیمتوں میں سال میں دو بار نظر ثانی کی جاتی ہے، جس کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کرتی ہے اور حکومت اس بنیاد پر مختلف کیٹیگری کے لیے صارفین کی قیمتیں مقرر کرتی ہے۔

اوگرا نے ایس ایس جی سی کی 669 روپے فی یونٹ (میٹرک ملین برٹش تھرمل یونٹ) یا 53.5 فیصد اضافے کی درخواست پر 8 نومبر کو سماعت کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ ایس این جی پی یل کی جانب سے 3.66 فیصد یا 64 روپے 16 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی درخواست پر سماعت 5 نومبر کو منعقد ہوگی۔

ایس این جی پی ایل نے 15 اکتوبر کو ایک درخواست جمع کرائی ہے، اس کے بعد 18 اکتوبر کو مالی سال 2025 کے لیے اپنی آمدنی کی ضرورت پر مبنی تخمینے کے جائزے کے لیے ایک ترمیم شدہ پٹیشن جمع کرائی۔

کمپنی نے آمدنی میں 20 ارب 85 کروڑ روپے شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے، جس میں ایل پی جی ایئر مکس پروجیکٹ کی مد میں48 کروڑ 90 لاکھ روپے بھی شامل ہیں، جس کے نتیجے میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے اوسط مقررہ قیمت میں 64.16 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ مانگا ہے۔

ادھر، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے مالی سال 2025 کے دوران آمدنی میں 140 ارب روپے شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے، کراچی میں مقیم کمپنی نے اوسط مقررہ قیمت میں 669.07 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ طلب کیا ہے، جو اس کی موجود قیمت ایک ہزار 251 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 920 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک لے جائے گا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی مذمت میں 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ اعلامیہ

?️ 9 فروری 2026اسرائیل کی مذمت میں 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ اعلامیہ  آٹھ عرب

10 لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کا محاصرہ کررکھا ہے

?️ 26 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب

را کی خفیہ دستاویزات لیک، فالز فلیگ آپریشن بارے نئے انکشافات

?️ 5 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اپنی خفیہ

کیاجولانی کا امریکی دورہ واقعی کامیاب رہا؟

?️ 13 نومبر 2025 کیاجولانی کا امریکی دورہ واقعی کامیاب رہا؟ شامی صدر احمد الشرع

کمانڈرز ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں

?️ 5 اگست 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف نے سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس کے موقع

صیہونی فوجی: حزب اللہ کے ڈرونوں کے سامنے بے بس ہیں / بس پناہ گاہوں کی طرف بھاگتے ہیں

?️ 10 مئی 2026سچ خبریں: جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ڈرون حملوں نے صیہونی

شام کے سابق صدر کے مشیر: القاعدہ کے لیے کیمپ کھولنا سراسر جھوٹ ہے

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: شام کے سابق صدر بشار الاسد کے سیاسی اور میڈیا

آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں طلبہ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

?️ 17 جون 2025کراچی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے