گورنر پنجاب کا اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف شدید ردعمل کا اظہار

بھارت امن کا سب سے بڑا دشمن ہے:  گورنر پنجاب

?️

لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے  اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف مذمت کرنےسےکچھ نہیں ہوگا، اس حوالے سے اسلامی ممالک کوعملی اقدامات کرنا ہوں گے، اسرائیلی دہشت گردی پر خاموشی اختیار کرنا اور خاموش تماشائی بننا جرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیلی دہشت گردی کی ویڈیوشیئر کرتے ہوئے کہا مظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشت گردی دیکھ کردل خون کےآنسوروتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اسلامی ممالک کواتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے عملی اقدامات کر نا ہونگے، اسلامی ممالک کےصرف مذمت کرنےسےکچھ نہیں ہوگا اسرائیلی دہشت گردی پرخاموشی بھی کسی جرم سےکم نہیں ہوگی‌۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کےعالمی ادارےخاموش تماشائی بنےہوئےہیں، پاکستانی عوام اورحکومت اپنےفلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ متحدکھڑےہیں، 20سے زائد فلسطینیوں کا قتل بدتر ین اسرائیلی دہشت گردی کا ثبوت ہے، جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا دنیا میں کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا۔

کئی سالوں سے اپنی آزادی کے لئے لڑنے والی فلسطینی بہادر قوم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے لیے جرات کیساتھ دشمن کا مقابلہ کر نیوالی فلسطینی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جو کئی برسوں سے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا وہ معاہدہ جو ہر تین دن بعد ہوجاتا ہے

?️ 10 جون 2026سچ خبریں:تجزیے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار ایران کے

بحرینی مزاحمتی تحریک اور اس کے اہم پیغامات ؛ صیہونی کیوں حیرت میں پڑے رہ گئے؟

?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: بحرین کی الاشتر بٹالینز کی صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی

سعودی عرب میں ایک بار پھر بن سلمان کے مخالفین کی شامت

?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عہدیداروں نے اتوار کی شب اعلان کیا کہ انہوں نے

سعودی جیل میں قید سماجی کارکن کی تشویشناک حالت

?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے آل سعود کی جیل میں ایک سعودی

کراچی میں دودھ کے تمام نمونے مضر صحت پائے گئے، کمشنر کی سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ

?️ 3 دسمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) کمشنر کراچی نے سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کیا

عراقی وزیر اعظم کی الحشد الشعبی کی پریڈ میں شرکت

?️ 26 جون 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم نےاس ملک کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کی

گوگل ڈیٹا چوری کرنے کے مقدمے میں پیسے دینے پر رضامند

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ انجن کی سب سے معروف ویب سائٹ گوگل

جنگ کے بعد صہیونیوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ

?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:13 جون 2025 کو ایران پر صہیونی حملے کے بعد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے