?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبے میں عام انتخابات کیلئے 28 مئی کی تاریخ دے دی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں گورنر خیبر پختونخوا کے حاجی غلام علی نے بھی شرکت کی، اجلاس کے دوران گورنر نے صوبے کی سیکورٹی صورتحال پر کمیشن کو بریفنگ دینے کے ساتھ صوبے میں 28 مئی کو پولنگ کرانے کی تجویز دی۔
اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ میراکام ہے صوبے میں الیکشن کے لیے تاریخ دینا، وہ نے دے دی ہے، اب الیکشن کراناالیکشن کمیشن کاکام ہے، میں نے 28مئی کو خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ اچھے ماحول میں میٹنگ ہوئی، اصل مسئلہ امن و امان کی خراب صورتحال کاہے، ضلع لکی مروتم اور ٹانک میں پولیس پرحملے ہوئے، کے پی میں لوگوں کومردم۔شماری کے حوالے سے خدشات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ میں نے تاریخ دے دیں ہے لیکن سیکیورٹی کے معاملات کے حوالے سے ہم سب مل کر کوشش کریں گے کیونکہ یہ ملک، صوبہ اور عوام ہمارے ہیں۔
غلام علی نے کہا کہ گزشتہ زمان پارک میں بیٹھے پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں نے مجھے کہا کہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے الیکشن ساتھ ہونے چاہییں، میں نے ان کو کہا کہ آپ مجھ سے یہ بات نہیں کہیں، آپ مجھ سے یہ بات نکلوانا چاہتے ہیں، 2 قدم اندر جائیں اور وہاں جاکر یہ بات کریں کہ یہ بات ملک کے مفاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی جماعت الیکشن کے لیے تیار نہیں ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی آج پریس کانفرنس کی، شیخ رشید نے کہا کہ ایک دن الیکشن کرائیں، آفتاب احمد شیر پاؤ نے کہا کہ ایک روز کرو، یہاں تک کہ عمران خان نے بھی کہا تھا کہ ایک دن الیکشن کرو۔
قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ’کسی بھی پیچیدگی سے بچنے‘ کے لیے صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کا ’فوری طور پر‘ اعلان کریں۔
ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی دعوت پر گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران صدر مملکت اور گورنر نے آئین کے آرٹیکل 224 (2) اور یکم مارچ کے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر خیبرپختونخوا کو مشورہ دیا کہ وہ الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے فوری طور پر عام انتخابات کی تاریخ مقرر کریں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تقریباً 2 ہفتے گزر چکے ہیں، کسی بھی پیچیدگی سے بچنے کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابات کی تاریخ مقرر کی جائے۔
عارف علوی نے آئین کی پاسداری اور مقررہ مدت کے اندر عام انتخابات کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقررہ وقت میں انتخابات آئین نے لازمی قرار دیے جس کی سپریم کورٹ نے توثیق کی ہے۔
صدر کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت میں انتخابات ملک میں پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہیں۔
یہاں یہ بات مدِنظر رہے کہ پنجاب میں عام انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ کا اعلان کیا جاچکا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے لیے ابھی تک کسی تاریخ پر اتفاق نہیں ہوسکا۔
یکم مارچ کو سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات 90 روز کی مقررہ مدت میں کرائے جائیں۔
تاہم اس نے ای سی پی کو اجازت دی تھی کہ وہ پولنگ کی تاریخ تجویز کرے جو کسی بھی عملی مشکل کی صورت میں 90 دن کی مدت کی آخری تاریخ سے بڑھ بھی سکتے ہیں۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ صدر علوی اور خیبرپختونخوا کے گورنر الیکشن کمیشن کی مشاورت سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی تاریخیں طے کریں گے۔
صدر کی جانب سے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد گورنر خیبرپختونخوا نے دونوں صوبوں میں اتفاق رائے سے تاریخ کے اعلان کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ متفقہ تاریخ کے لیے صدر مملکت عارف علوی سے رابطہ بھی کیا تھا، اگر وہ اعلان سے قبل متفقہ تاریخ پر مشاورت کے لیے بلا لیتے تو مثبت پیغام جاتا۔


مشہور خبریں۔
ٹی وی پر بیٹھ کر ہمیں درس دیا جاتا ہے عدالتوں کو کیسے چلنا چاہیے، چیف جسٹس
?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب
مئی
فوجی افسران، ججز نیب قوانین کے تحت مکمل طور پر قابل احتساب ہیں، جسٹس منصور علی شاہ
?️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منصور
اکتوبر
ٹک ٹاک نے تخلیق کاروں کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے تخلیق
ستمبر
حکومت نے 60 ارب روپے سے زائد رقم کا سراغ لگا گیا
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک کی ٹیکس مشینری نے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے ذریعے
مارچ
بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ جولائی میں 7کشمیریوں کو شہید کیا
?️ 1 اگست 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی
اگست
ہم امریکہ سے کبھی آمنے سامنے بات نہیں کریں گے
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کی بہن نے آج صبح سویرے امریکہ
نومبر
سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 فتنہ الخوارج کےدہشتگرد ہلاک
?️ 25 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی
اکتوبر
امریکہ نے چین کو دنیا کی سلامتی کے لیئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اہم قدم اٹھانے کا اعلان کردیا
?️ 25 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ نے چین کو دنیا کی سلامتی کے لیئے
مارچ