?️
کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال بھی ہمیں برداشت کرنے کی عادت ڈال لیں، پی ڈی ایم والے اقتدار کیلئے بھاگ رہے ہیں ان کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولانا کو اب اقتدار سے الگ رہنے کی عادت ڈال لینی چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما و گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے پی ڈی ایم پر تنقید کے نشتر برستاے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں دراڑیں پڑچکی ہیں، جس کا ثبوت کبھی پیپلز پارٹی کی ناراضگی ہے تو کبھی مولانا خود ناراض ہوجاتے ہیں۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ پی ڈی ایم کی صورتحال کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی بات ہوگئی ہے، ان کو کوئی ٹیکہ لگتا ہے تو پھر آجاتے ہیں حالانکہ پی ڈی ایم والے اقتدار کےلیے بھاگ رہے ہیں ان کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ کیسز معاف کرکے انہیں اقتدار میں شامل کرلیا جائے لیکن انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ آئندہ سال بھی ہمیں برداشت کرنے کی عادت ڈال لیں۔
انہوں نے گرین لائن سے متعلق کہا کہ گرین لائن کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا لیکن جلد گرین لائن اسٹارٹ کریں گے، منصوبہ حتمی مراحل میں ہے اور گرین بسوں کی ٹیسٹنگ بھی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا اور ان کی سیاست اب دفن ہوگئی، مولانا کو اب اقتدار سے الگ رہنے کی عادت ڈال لینی چاہیے۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ کا صیہونیوں کو شدید انتباہ
?️ 4 مارچ 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے پیر کے روز
مارچ
جدہ مذاکرات کیوں ناکام ہوئے؟
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:جدہ اور یوکرین کے بارے میں دنیا کے 40 ممالک کے
اگست
اسکاٹ لینڈ کی سب سے بڑی مسجد کو شمسی توانائی سے لیس
?️ 11 نومبر 2021سچ خبریں : شمسی توانائی سے لیس اسکاٹ لینڈ کی سب سے بڑی مسجد
نومبر
وزیر اعلی کے انتخاب سے قبل پنجاب میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے
?️ 15 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں وزیر اعلی کے انتخاب سے قبل بڑی تبدیلی کی
اپریل
روس کا افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے متعلق اہم بیان
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:روس کی سکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ
جولائی
صہیونی تجزیہ کاروں کو اسرائیلی فوج کی صلاحیت پر شک
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی سیکورٹی کونسل کے سابق سربراہ جنرل آتھت گیورا ایلینڈ نے
نومبر
خود انحصاری کسی بھی قوم کی آزادی کی پہچان ہوتی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
?️ 28 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ درست سمت میں
جون
پاکستانی حملے میں بھارتی حکومت کی اہم شخصیات ماری گئیں، حامد میر کا دعویٰ
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے حملے میں بھارتی حکومت کی اہم
مئی