گورنر خیبر پختونخوا کی حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی سپلائی پر مبینہ پابندی کی مذمت

?️

پشاور: (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حکومت پنجاب کی جانب سے کے پی کو گندم کی سپلائی پر مبینہ پابندی کی مذمت کی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے گزشتہ ہفتے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا تھا کہ اطلاعات کے مطابق پنجاب سے گندم کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے۔ تاہم پنجاب کے، اشیائے خورونوش کی سپلائی برقرار رکھنے اور ان کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے ذمہ دار اہلکاروں نے گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر کسی پابندی کی تردید کی۔

فیصل کریم کنڈی نے ایکس پر کہا کہ’ 31 اگست 2025 کو پنجاب حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی سپلائی پر لگائی گئی یہ من مانی پابندی آئین کے آرٹیکل 151 کی کھلی خلاف ورزی اور قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔’

آئین کا آرٹیکل 151 کہتا ہے کہ ’ پاکستان میں تجارت، کاروبار اور آمدورفت آزاد ہوگی’ تاہم پارلیمنٹ کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ ’ عوامی مفاد میں صوبوں کے درمیان یا کسی بھی حصے میں تجارت یا کاروبار کی آزادی پر پابندی لگا سکتی ہے۔’

گورنر کے پی نے مزید کہا کہ’ اس کے نتیجے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت پنجاب میں تقریباً 1200 روپے اور خیبر پختونخوا میں 2800 روپے تک پہنچ گئی ہے، جو پہلے ہی مہنگائی سے پریشان خاندانوں پر ناقابلِ برداشت بوجھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ’ میں خیبر پختونخوا کے عوام کی جانب سے اس امتیازی اقدام کی سخت مذمت کرتا ہوں اور وزیرِاعلیٰ پنجاب ( مریم نواز) سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نہ صرف اس پابندی کی مذمت کریں بلکہ فوری طور پر اس زبانی حکم کو واپس لیں۔’

فیصل کریم کنڈی نے زور دیا کہ ’ صوبائی رکاوٹوں کی وجہ سے غذائی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا’ اور کے پی کی پی ٹی آئی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ’ فوری طور پر فلور ملز کو گندم کوٹے فراہم کرے تاکہ قیمتیں مستحکم ہوں اور عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔’

گزشتہ روز کے پی اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی سپلائی پر ’ پابندیوں’ کی مذمت کی گئی اور صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں 68 فیصد اضافے کا ذکر کیا گیا۔

قیمتوں میں یہ تیز اضافہ برانڈڈ آٹے میں بھی دیکھا جا رہا ہے، جہاں کچھ مل مالکان نے پانچ کلو فائن آٹے کی قیمت 700 روپے کر دی ہے جو یکم اگست کو 500 روپے اور یکم ستمبر کو 600 روپے تھی، حالانکہ رواں سال کے اوائل میں نئی گندم کی فصل آ چکی تھی۔

یہ مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے کے پی چیپٹر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے اور اسے ’ آئین کے خلاف’ قرار دیا۔

مارکیٹ پر نظر رکھنے والے کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ جاری گندم بحران حالیہ سیلاب سے متعلق نہیں کیونکہ نئی فصل مارچ/اپریل میں کاٹی گئی تھی۔ تاہم مبینہ طور پر ذخیرہ اندوزوں، اسٹاکسٹوں اور سرمایہ کاروں نے گندم کے بڑے ذخائر کر رکھے ہیں اور قیمتوں میں مزید اضافے کے انتظار میں ہیں، جو طلب و رسد کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں۔

منگل کے روز وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام گندم ذخیرہ اندوزوں کو تین دن کی مہلت دی کہ وہ از خود اپنا ذخیرہ ظاہر کریں ورنہ کارروائی ہوگی۔

حکومت نے حال ہی میں 2025-26 اور اس کے بعد کے لیے ’نیشنل ویٹ پالیسی اور ویٹ مینجمنٹ اسٹریٹیجی‘ کا نیا روڈ میپ بھی جاری کیا ہے جو ایک طویل مدتی منصوبے کے طور پر خوراک کی سلامتی یقینی بنانے، کسانوں کے روزگار کے تحفظ، صارفین کے مفادات کی نگہداشت اور مارکیٹ میں رکاوٹوں اور موسمیاتی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

یونان کشتی حادثے میں ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کو ریسکیو کیا گیا، دفتر خارجہ

?️ 15 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا

 ایران کا صیہونی جوہری تحقیقی ادارے پر حملہ؛ دہائیوں کی تحقیقات لمحوں میں خاکستر

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:تل ابیب میں واقع صہیونی ریاست کا سائنسی فخر وایزمن

نیتن یاہو کے خاندان نے ایک مضبوط ٹھکانے پر پناہ لی

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان نیوز سائٹ کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد

احساس پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے: وزیر اعظم

?️ 24 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احسا س پروگرام کی

’نیا سال، نئی خوشیاں‘، سال نو پر شوبز شخصیات کے پیغامات، غزہ کیلئے خصوصی دعائیں

?️ 1 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان کے

ترک پریس: یہ غزہ نہیں، یہ تل ابیب ہے!

?️ 16 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت پر ایران کے طاقتور حملوں نے ترکی کے

دبئی ایئر شو: جے ایف 17 تھنڈر کی فروخت کیلئے دوست ملک کیساتھ معاہدہ پر دستخط

?️ 20 نومبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) دبئی ایئر شو 2025 میں جے ایف-17 تھنڈر بلاک

دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان تصادم کا امکان بڑھتا جا رہا ہے: امریکی جنرل

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:  روسی نیٹ ورک نے کہا کہ جیسے جیسے دنیا زیادہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے