?️
پشاور:(سچ خبریں) حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں نے گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ جمعیت علمائے اسلام کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتوں میں خیبرپختونخوا کی گورنر شپ کے معاملے پر اتفاق ہوگیا ہے اور حکومتی اتحاد نے یہ عہدہ جمعیت علمائے اسلام کو دینے کا فیصلہ کیا ہے، کے پی میں جے یو آئی (ف) کے حاجی غلام علی گورنر بننے کے مضبوط امیدوار ہیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صوبے کی گورنر شپ کی خواہشمند عوام نیشنل پارٹی اپنے مطالبے سے دستبرداری پر رضامند ہوچکی ہے، پی ڈی ایم کے صدر اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا اور گورنر شپ جے یو آئی کو دینے کے لیے آصف علی زرداری اور اسفند یار ولی کو رضامند کیا۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کو کے پی کی گورنر شپ کے معاہدے سے دستبرداری کے بدلے میں مرکز میں اہم عہدہ دیا جائے گا، اے این پی اسی عہدے کی یقین دہانی پر اپنے اہم مطالبے سے دستبردار ہوئی۔
ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ خیبرپختونخوا کی گورنر شپ عوامی نیشنل پارٹی جب کہ مسلم لیگ ن جمعیت علماء اسلام ف کو یہ عہدہ دینے کی حامی تھی تاہم جے یو آئی کے اصرار پر پی پی پی نے جے یو آئی سے خیبرپختونخوا کی گورنر شپ کے بدلے مرکز میں قربانی دینے کا مطالبہ کیا اور اسے وفاقی وزارت چھوڑنے کا کہا جس پر اے این پی کو وفاقی کابینہ نمائندگی دی جائے گی۔ بتاتے چلیں کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے پر گورنر خیبرپختونخوا کے مستعفی ہونے کے بعد اپریل سے یہ عہدہ خالی ہے، کیوں کہ پی ٹی آئی کے شاہ فرمان نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی ہونے کے بعد 11 اپریل کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
کیا یوکرین میں خونی ہفتے آنے والے ہیں؟
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: کھوئی ہوئی زمینوں کی بازیابی کے لیے یوکرین کے جوابی
جولائی
’آسکر‘ تقریب میں ملالہ سے نامناسب سوال کرنے پر میزبان کو تنقید کا سامنا
?️ 13 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ ’آسکر‘ کی ہر
مارچ
عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا ہدایت نامہ جاری
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا
مئی
یورپی یونین کی جانب سے صیہونی نئی کابینہ کا خیرمقدم
?️ 14 جون 2021سچ خبریں:کونسل آف یورپ کے صدر نے ایک پیغام میں صیہونی حکومت
جون
روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار کون؛ٹرمپ کی زبانی
?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین پر الزام عائد کیا
فروری
شہید نصراللہ اور اسلامی ملتیں
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: شہدائے اسلامیہ سید حسن نصر اللہ کے طرز زندگی اور
فروری
او آئی سی مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں ناکام:وزیر اعظم عمران خان
?️ 23 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں منعقد ہونے
مارچ
بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو معاون گرفتار
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ناگہ
مئی