?️
کوئٹہ(سچ خبریں) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، رواں سال اپریل میں وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔ انہوں نے جواب کہا تھا کہ آئینی طریقے سے معاملہ چلنا چاہیے، صدر کہیں گے تو استعفیٰ دوں گا۔
ذرائع کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا۔واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے گورنربلوچستان کو خط لکھا تھا جس میں گورنربلوچستان جسٹس (ر)امان اللہ خان سے مستعفی ہونےکا کہا گیا تھا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نیاگورنر تعینات کرنا چاہتا ہوں، آپ سے درخواست ہےکہ مستعفی ہو جائیں۔
بعدازاں گورنربلوچستان نے وزیراعظم کے خط پر استعفیٰ دینےسےمعذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئینی طریقے سے معاملہ چلنا چاہیے، صدر کہیں گے تو استعفیٰ دوں گا۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے تین اکتوبر 2018 میں محمد خان اچکزئی کے استعفے کے بعد امان اللہ یاسین زئی کو نیا گورنر نامزد کیا تھا۔
جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی 7 اگست 1954 کو پیدا ہوئے، 27 جنوری 1997 میں بلوچستان ہائیکورٹ میں بطور جج تعینات ہوئے، 14 ستمبر 2005 کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنے اور 5 اگست 2009 تک بطور چیف جسٹس ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا 2022 کورونا وبا کے خاتمے کا سال ہے؟
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون نے اس بیماری کی منتقلی
دسمبر
ایران افغانستان تعلقات خراب کرنے کی کوشش
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:افغانستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران میں افغان
اپریل
غزہ کے ہسپتالوں پر قابضین کے محاصرے اور تجاوزات کا سلسلہ جاری
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:قابض فوج غزہ کے اسپتالوں کے خلاف اپنی جارحیت کو تیز
مارچ
امریکی ڈرون حملے پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردِعمل
?️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری کارروائی
اگست
شہید نصراللہ کی قیادت کے 32 سال؛ فتح سے شہادت تک
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل حجت الاسلام سید حسن
ستمبر
’گھر سے باہر نہ جاتی تو کئی لوگوں کا نقصان ہوتا‘،عدت مکمل نہ کرنے پر حنا بیات کی وضاحت
?️ 17 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) شوہر کے انتقال کے بعد عدت مکمل کیے بغیر
دسمبر
مریم نواز سے اب کبھی ملاقات نہیں کروں گا، گورنر پنجاب
?️ 23 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مسلم
نومبر
زلزلے میں اب تک 6234 افراد ہلاک ہوچکے ہیں: ترکی
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ شام کے زلزلے
فروری