?️
گوادر: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اسے شمسی توانائی سے چلانے کے منصوبے زیر غور ہیں۔
گوادر بندرگاہ، جو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل تعمیر کی گئی تھی، اب تک غیر فعال ہی رہی ہے، جس کے باعث وفاقی حکومت نے اس کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔
رواں ماہ کے اوائل میں گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) اور ایک چینی کمپنی نے بندرگاہ پر سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا تاکہ اسے ایک ’ علاقائی ٹرانس شپمنٹ مرکز’ کے طور پر ترقی دی جا سکے۔
وزارت بحری امور کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بندرگاہ کی کارروائیوں کو بہتر بنانے کے مقصد سے منعقدہ ایک اجلاس میں محمد جنید انور چوہدری نے اعلان کیا کہ ’ شمسی توانائی پر مبنی حل نافذ کرنے کی کوششیں جاری ہیں’ تاکہ گوادر بندرگاہ کی عملی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ اس حوالے سے ایک ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ’ شمسی پینلز کے مؤثر استعمال کے منصوبے کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد، شمسی فوٹو وولٹائک سسٹمز کی تنصیب کی سفارشات، گوادر کی آبی سہولتوں کے لیے بیٹری اسٹوریج کے حل، اور خطے میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے اقدامات تجویز کرنے کی ذمہ دار ہو گی۔
ذیلی کمیٹی کی مزید ذمہ داریوں کو بیان کرتے ہوئے کہا گیا کہ’ کمیٹی ایسے شمسی توانائی کے تقسیم کار نظام تیار کرے گی جو اسٹوریج آپشنز کے ساتھ منسلک ہوں تاکہ اہم بنیادی ڈھانچے، بشمول گوادر پورٹ اتھارٹی، کے لیے قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔’
ذیلی کمیٹی میں وزارت توانائی، وزارت بحری امور، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، گوادر پورٹ اتھارٹی، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی، اور وزیرِاعظم کے دفتر کے نمائندے شامل ہوں گے۔
محمد جنید انور چوہدری کے مطابق، اس منصوبے کے تحت بندرگاہ بھر میں مائیکرو سولر گرڈز قائم کیے جائیں گے جو سال بھر میں بندرگاہ کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہوں گے۔
پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ’ یہ اقدام گوادر کی بیرونی توانائی پر انحصار کو نمایاں حد تک کم کرنے اور مقامی ذرائع سے خود کفیل بنانے کی کوشش ہے۔’
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ گرڈز ’ اہم مقامات پر قائم کیے جائیں گے تاکہ واٹر پمپس اور یومیہ 12 لاکھ گیلن (ایم جی ڈی) کے ڈی سیلینیشن پلانٹ کو بجلی فراہم کی جا سکے۔’
محمد جنید انور چوہدری نے کہا کہ یہ منصوبہ جلد مکمل طور پر فعال ہو جائے گا، جس کے نتیجے میں ’ گوادر فری زون میں نئی فیکٹریوں کے قیام میں سہولت ہو گی اور گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بجلی فراہم کی جا سکے گی۔’
وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ بحری امور کی وزارت منصوبہ بندی کی وزارت اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر گوادر کے ’ بجلی اور پانی کی کمی’ کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شمسی توانائی کی طرف منتقلی گوادر کی ماہی گیری کی صنعت کو بھی ایک ملین ڈالر سے زائد کی بچت فراہم کر سکتی ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے کہا کہ’ شمسی توانائی صرف اخراجات کم کرنے کا معاملہ نہیں بلکہ شہر کی اہم صنعت کے تحفظ کے لیے بھی ضروری ہے، جو مقامی روزگار کو سہارا دیتی ہے اور برآمدی منڈیوں میں اس کی پوزیشن کو مستحکم کرتی ہے۔’
اجلاس میں شریک افراد میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ، چیئرمین COPHCL مائی یو بو، ایڈیشنل سیکرٹری بحری امور عمر ظفر شیخ اور ٹیکنیکل ایڈوائزر جواد اختر شامل تھے۔
یکم جولائی کو وزارت بحری امور نے گوادر بندرگاہ کی عملی صلاحیت میں توسیع کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس میں اضافی شپنگ لائنز کے تعارف اور پاکستان کو خلیج تعاون کونسل کے ممالک سے جوڑنے والی فیری سروس کا آغاز شامل ہے۔
جنوری میں حکومت نے گوادر بندرگاہ کے ذریعے اپنا کارگو بھیجنے کے لیے نجی شعبے کی معاونت طلب کی تھی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے خلاف امریکی ماہرین تعلیم کی بغاوت کے اسباب، محرکات اور نتائج
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: الجزیرہ کی جانب سے امریکہ میں طلبہ کی بہت بڑی
مئی
یمنی فوج نے متحدہ عرب امارات کے ڈرون کو مار گرایا
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی ساری نے
جنوری
مزاحمتی تحریک کے خودکش ڈرون صہیونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی جو ہر روز مزاحمت کو روکنے سے زیادہ خوفزدہ ہوتے
اکتوبر
امریکیوں کو عراق سے نکالنے کے لیے عراقی سیاسی جماعتوں کا اتحاد
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی سیاسی گروہوں نے تمام جماعتوں اور گروہوں بالخصوص شیعوں کے
نومبر
غیر قانونی تقرریوں کا کیس: پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
?️ 16 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری
نومبر
نگران حکومت پنجاب نے اگلے چار ماہ کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی
?️ 30 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران حکومت پنجاب نے رواں مالی سال 2024 کے
اکتوبر
ایران جانے والے پاکستانیوں کے لئے ایک خوشخبری سامنے آگئی
?️ 9 دسمبر 2021چاغی(سچ خبریں) چاغی عوام کیلئے پاک ایران کے ایک نئے راستے راجئے
دسمبر
امریکہ نے اپنے جنگجو کے بارے میں سچ کو چھپایا
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
دسمبر