گنڈاپور کے استعفی کی منظوری میں آئین کی مکمل پاسداری کروں گا۔ فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، وفد میں ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان، علی اصغر خان جدون، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد خان شامل تھے جب کہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے صوبے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق گفتگو کی، وفد نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے، وزیراعلی کے انتخابات میں بھی آپ سے تعاون درکار ہے۔

اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے ساتھ صوبے کی ترقی کے لیے آگے بڑھا جا سکتا ہے، صوبے میں پائیدار امن اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، پیپلزپارٹی جمہوری روایات اور جمہوریت کی مضبوطی کی علمبردار جماعت ہے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہونا ہے، تاہم گورنر نے ابھی تک علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔

مشہور خبریں۔

20 سال بعد ’میں ہوں نا‘ کا سیکوئل بنائے جانے کا امکان

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: بولی وڈ بادشاہ ’شاہ رخ خان‘ کی 2004 کی بلاک

ترکی الفیصل: ایران پر امریکی حملہ نیتن یاہو کے فریب کا نتیجہ تھا

?️ 27 جون 2025سچ خبریں: سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے اپنے

غزہ میں صحافیوں کو بھوک و قتل سے نشانہ بنانا بند کیا جائے: چیک صحافیوں کا کھلا خط

?️ 24 اگست 2025غزہ میں صحافیوں کو بھوک و قتل سے نشانہ بنانا بند کیا

غزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں: ہیومن رائٹس واچ

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے صیہونی حکومت کو اسلحے کی برآمدات

امریکہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے: روس

?️ 26 جنوری 2022سچ خبریں:  اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ

او آئی سی نے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اہم بیان جاری کردیا

?️ 17 مئی 2021جدہ (سچ خبریں)  اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے غزہ کے

یوکرائن میں فوجی آپریشن صحیح اور بروقت تھا :پوٹن

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: روسی صدر پوٹن نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کے فیصلے

برطانوی مسلمانوں کے لیے حج کی رجسٹریشن مشکل

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:سعودیوں کی جانب سے بروقت ٹکٹ جاری نہ کرنے کی وجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے