?️
گلگت (سچ خبریں) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان (election commission of gb) نے عام انتخابات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق پولنگ 24 جنوری 2026 کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 15 سے 22 دسمبر تک جمع ہوں گے،امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی، اسکروٹنی کی آخری تاریخ 30 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2026 ہوگی، اپیلٹ ٹربیونل 10 جنوری تک فیصلے سنائے گا، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 11 جنوری کو جاری ہوگی، امیدوار دستبرداری اور حتمی فہرست 12 جنوری کو شائع ہوگی، انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن جی بی نے انتخابات 2026 کے لیے ڈی آر اوز کا تقرر بھی کردیا، تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تعینات کردئیے گئے۔
گلگت میں امیر حمزہ، اسکردو میں خورشید احمد،دیامر میں سہیل احمد خان اور غذر میں لقمان حکیم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ہونگے۔ اسی طرح منہاج علی راجہ استور ،نظام الدین ہنزہ اور محسن حسین نگر میں ڈی آر او تعینات کئے گئے ہیں، گانچھے میں محمد اسحاق، کھرمنگ میں محمد شریف ایڈیشنل سیشنز جج بطورڈی آر او ہونگے۔
شگر میں منظور حسین ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر تعینات کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل شفاف، منظم اور قانون کے مطابق ہوگا، تمام اضلاع میں انتخابی انتظامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل داغنے کا اعلان
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے آخر کار مشرقی سمندر (سی آف جاپان) میں
ستمبر
صہیونی سکیورٹی حلقوں میں مغربی کنارے میں قاتلانہ کاروائیاں شروع کرنے کی تحقیقات
?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:بعض ذرائع صیہونی نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے
اکتوبر
سردارسلیمانی نے صیہونیوں اور امریکیوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا :رامز الحلبی
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت
جنوری
میں ایران کو ایک بڑا اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتا ہوں!:ٹرمپ
?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان میں ایران کے ساتھ
اپریل
امریکی فوج کا بحرالکاہل میں ایک اور کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک
?️ 19 جون 2026سچ خبریں:امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں
جون
گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کیلئے ایران کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
?️ 14 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے ایران کے ساتھ گوادر کو 100 میگا
مارچ
بھارت ظالمانہ کارروائیوں کے ذریعے جموں و کشمیر میں کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام ، حریت رہنماء
?️ 11 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
ایران ہمارا قریبی ساتھی ہے: روس
?️ 5 فروری 2026 سچ خبریں: سرگئی لاوروف، روس کے وزیر خارجہ نے آر ٹی
فروری