?️
گلگت (سچ خبریں) چیف الیکشن کمیشن راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بلدیاتی اور جنرل انتخابات ایک ہی مرحلے میں ہوں گے۔
الیکشن کمیشن راجہ شہباز خان کا کہنا تھا کہ ووٹر لسٹ میں اندراج، تصدیق اور درستگی کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائم کر دیے گئے، عوام رواں ماہ کے اختتام تک ڈسپلے سینٹرز میں جا کر ووٹ کی تفصیلات چیک اور درست کروا سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ نمبر 8301 پر ایس ایم ایس کرکے متعلقہ ڈسپلے سینٹر کی تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں،فارم اور رہنمائی کے لیے ضلعی الیکشن کمشنر یا ڈسپلے سینٹر انچارج سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر تینوں ڈویژنز میں ضلع کونسلز، میونسپل کارپوریشنز، تحصیل کونسلز اور دیگر اداروں کی حد بندی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، ووٹر لسٹ کی درستگی کا عمل بلدیاتی اور جنرل انتخابات دونوں کے لیے جاری ہے۔ علاوہ ازیں چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈسپلے سینٹرز سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے جمہوری حق کو یقینی بنائیں۔


مشہور خبریں۔
وفاقی حکومت کی شٹ ڈاؤن جاری رہنے سے لاکھوں امریکیوں کے بھوکے رہنے کا خطرہ ہے
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی وفاقی حکومت کے شٹ ڈاؤن میں اب ایک ماہ
نومبر
فیصل قریشی کی صاحبزادی نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیے
?️ 27 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار، پروڈیوسر و میزبان فیصل قریشی کی بڑی
فروری
نابلس میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح نابلس شہر میں
دسمبر
بڑی طاقتوں کی طرف سے جوہری عمل کا تسلسل
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: متعدد بین الاقوامی تنازعات کی وجہ سے، دنیا کی ایٹمی
جون
ہم مناسب وقت پر اسرائیل کو جواب دیں گے: حزب اللہ
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی دھڑے کی وفاداری کے سربراہ
جنوری
اسرائیل نے غزہ کے عوام پر کتنے وزنی بم گرائے ہیں؟ نیویارک ٹائمز کی زبانی
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ
نومبر
میکرون اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے میں کن مقاصد کو حاصل کر رہے ہیں؟
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا مشرق وسطیٰ کا دورہ اور
دسمبر
غزہ کی پٹی میں 500 طبی عملے کی شہادت
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: المیادین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگجوؤں کے
اگست