گلگت بلتستان اسمبلی کی تحلیل ہونے کی تاریخ آگئی

گلگت بلتستان اسمبلی

?️

گلگت (سچ خبریں) گلگت بلتستان (جی بی) کی موجودہ حکومت کی پانچ سالہ مدت 24 نومبر کو مکمل ہو جائے گی۔

جی بی اسمبلی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ جی بی حاجی گلبر خان 24 نومبر کی رات 12 بجے اپنے عہدے سے سبکدوش ہوں گے، اُن کی کابینہ خود بخود تحلیل ہو جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ جی بی میں 2020 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی تھی،سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں 4 جولائی 2023 کو نااہل قرار دیا گیا، یکم دسمبر 2020 کو منتخب ہونے والے خالد خورشید 2 سال 7 ماہ 4 دن اقتدار میں رہے۔

اِسی طرح خالد خورشید کی نااہلی کے بعد تحریک انصاف فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر خان 13 جولائی 2023 کو جی بی کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے جب کہ جی بی اسمبلی کی پانچ سالہ مدت کے خاتمے کے قریب نگران حکومت کے قیام کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے۔

جی بی اسمبلی ذرائع کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے اعلانیہ اور در پردہ کئی امیدوار سرگرم ہیں، راجہ نظیم الامین، بریگیڈیئر (ر) بشارت، شیر بہادر انجم، محمد علی قائد اور وقار منڈوق کے نام ممکنہ نگران وزیراعلیٰ کی فہرست میں شامل ہیں۔

دوسری جانب جوہر علی راکی، میر مصطفیٰ مدنی، محمد حسن حسرت اور غلام عباس سمیت متعدد امیدوار نگران وزیراعلیٰ کی دوڑ کا حصہ بن چکے ہیں، وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی متعدد ملاقاتوں کے باوجود نگران وزیراعلیٰ کے نام پر تاحال اتفاق نہ ہو سکا۔

مشہور خبریں۔

خیبرپختونخوا میں نیا وزیراعلیٰ نہیں آرہا، جنید اکبر خان

?️ 29 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کو سرحد میں گھسنے سے روکا

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا

شمالی کوریا کا دو ہفتے میں ساتواں میزائل تجربہ

?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے امریکی دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دو

صہیونیوں کا حماس کے ساتھ معاہدے ایک اہم سمجھوتہ

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے سروے کے نتائج

وزیراعلیٰ سندھ نے ایس فور پروجیکٹ اورپولیس ہیلتھ کارڈ کا افتتاح کردیا

?️ 20 جون 2024پاکستان (سچ خبرہں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس فور

زیادہ تر امریکیوں کے نزدیک ٹرمپ نفرت انگیز

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 65 فیصد امریکی شہری

کیا صیہونی ریاست میں ایک اور طوفان آنے والا ہے؟ ممتاز عربی اخباروں کی سرخی

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں میں ہونے والا حالیہ فدائی حملہ اور اسرائیل کی

سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کو مسترد کر رہا ہے

?️ 11 نومبر 2025سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کو مسترد کر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے