?️
کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گل پلازہ سانحے کا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال بہت بڑا جرم ہے۔
شہرِقائد میں سندھ اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایسا نہ کریں کہ لوگوں کی لاشوں پراپنا خفیہ ایجنڈا شروع کردیں، متاثرین کو ایک، ایک کروڑ روپے دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ جس کسی کی غفلت ہے اسے سزا ضرور ملے گی، غفلتیں، کوتاہیاں ہیں، ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے، اس وقت یہ کہا جائے کہ 18ویں ترمیم کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے، ایسے سانحے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بہت بڑے جرم کے مترادف ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بیجا تنقید کےبجائےاصلاح والی تنقید کریں، خفیہ ایجنڈا چلانے کی اجازت نہیں دیں گے، 18ویں ترمیم سے پہلے کا گند ہم صاف کر رہے ہیں، قومی اسمبلی میں 18ویں ترمیم پربات کی جارہی ہے، غلطیوں کی نشاندہی کریں برا نہیں مانیں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کوشش ہو گی گل پلازہ میں دکانیں دو سال میں تعمیر کر لی جائیں، دوماہ میں دکانداروں کے لیے عارضی دکانوں کا بندوبست کر لیں گے، اِن لوگوں کو صوبہ سندھ ایک آنکھ نہیں بھاتا، ایک شخص نے کہا 18 ویں ترمیم سے یہ سب ہوا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں کہاں سے ایک سانحے کو 18ویں ترمیم سے جوڑ دیا گیا، مجھے کہنا پڑ رہا ہے کہ چور کی داڑھی میں تنکا، وفاق صوبے کے کسی حصے کو آکر کنٹرول کر لے قانون میں ایسا کچھ نہیں ہے، ایک سانحے پر کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی بات نہیں کرنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
ہواوے کا نیا فلیگ شپ فون پی 50 کیسا ہوگا؟تصاویر لیک
?️ 2 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں)ہواوے کے نئے فلیگ شپ سیریز کے فونز کے حوالے
مئی
اسٹارٹ نیو کے متبادل معاہدے میں برطانیہ اور فرانس کی شمولیت ضروری: ریابکوف
?️ 10 فروری 2026 سچ خبریں:روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ
فروری
ایف بی آر افسران کے اختیارات میں اضافے کی تجویز مسترد
?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے پارلیمانی پینلز نے ایف بی
جون
ضلع کرم میں راستوں کی بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر، مظاہرین کا دھرنا جاری
?️ 24 دسمبر 2024 پاراچنار: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں راستوں کی بندش
دسمبر
ٹرمپ کا برطانوی وزیر اعظم کا مذاق، اسٹارمر پر نئی تنقید
?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر کے برطانوی
مارچ
غزہ فلسطین کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہے:چین اور ملائیشیا
?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:چین اور ملائیشیا نے ایک مشترکہ میں زور دیا ہے
اپریل
"مرنے والوں کے خلاف تشدد”، صیہونی حکومت کا نیا جرم؛ ’’بیسن فیاض‘‘ زندہ ہے
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: فلسطینیوں کا دکھ صرف بمباری تک ہی محدود نہیں ہے
ستمبر
یورپ اور اسرائیل کے درمیان خلیج مزید گہری ہو گئی۔ فلسطین کو تسلیم کرنے کی نئی لہر
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو تسلیم کرنے
ستمبر