?️
سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان تعلقات میں تناؤ بڑھ گیا ہے، ٹرمپ نے جنگی کارروائیوں پر تنقید کرتے ہوئے لبنان اور ایران میں حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی حالیہ فون کالز اب پہلے جیسی دوستانہ نہیں رہیں اور دونوں رہنماؤں کے تعلقات میں واضح تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک مستقل حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس دوران وہ نیتن یاہو پر کھلی تنقید سے بھی گریز نہیں کر رہے۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ ایک حالیہ ٹیلیفونک گفتگو میں لبنان کے حوالے سے ٹرمپ نے نیتن یاہو سے سوال کیا: آپ عمارتیں کیوں تباہ کر رہے ہیں؟ عمارتوں کی تباہی بند کریں۔
ایک اور گفتگو میں ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا کہ جنگ کے باعث عالمی معیشت میں پیدا ہونے والی کساد بازاری کا 1930 کی دہائی کی عظیم معاشی کساد بازاری سے موازنہ کی جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں جبکہ نیتن یاہو مزید فوجی کارروائیوں کے حامی ہیں۔
ایک ذریعے کے مطابق ٹرمپ نے اپنے مشیروں سے کہا کہ کوئی بھی نیتن یاہو کو نہیں روک سکتا جو ہر چیز کو بمباری سے حل کرنا چاہتے ہیں۔
تاہم اسی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹرمپ ایک انٹرویو میں نیتن یاہو کے بارے میں کہتے ہیں کہ وہ اچھے رہنما ہیں لیکن بعض اوقات حد سے زیادہ ردعمل دیتے ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بتایا کہ نیتن یاہو اکثر فوجی کارروائیوں کے جواز کے لیے ٹرمپ سے رابطہ کرتے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان پالیسی اختلافات بڑھ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایران اور امارات کے درمیان اقتصادی اور تجارتی معاہدے
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے اماراتی ہم
جون
بھارت سے سیزفائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ہونا چاہیئے، بیرسٹر گوہر
?️ 11 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان
مئی
القسام رہنماؤں کے قتل کی خبریں غلط
?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: خلیل الحیہ حماس تحریک کے رہنما خلیل الحیہ نے خان
جولائی
پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات
?️ 27 مئی 2022(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ختم
مئی
متعدد روسی سائٹس پر سائبر حملے
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:روس کی ریلوے کمپنی اور روسی ایرو اسپیس کمپنی کی ویب
فروری
عمان کے ساحل کے قریب ایک جہاز پر امریکی حملے میں 3 بھارتی عملے کے افراد کی ہلاکت کی تصدیق
?️ 11 جون 2026سچ خبریں: بھارت کے وزیرِ جہازرانی نے تصدیق کی ہے کہ عمان
جون
غزہ کی پٹی میں 11 ہزار افراد ملبے تلے لاپتہ
?️ 13 فروری 2026 سچ خبریں:غزہ کی دفاعی شہری تنظیم (سول ڈیفنس) کے ترجمان نے
فروری
صہیونیوں سے مرتے دم تک لڑو : فلسطینی صحافی
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 اور الاقصیٰ طوفان آپریشن کو 43 ہفتے
اگست