?️
لاہور (سچ خبریں) عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایئرایمبولینس کا اجرا ابھی تک سوالیہ نشان ہے، لائف بوٹس کیوں نہیں موجود تھیں،غوطہ خور کہاں تھے؟۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ سوات حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق سیالکوٹ سے تھا، پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارافسوس کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا واقعہ پہلی بار نہیں ہوا، خیبرپختونخوا میں 12،13 سال سے ایک ہی جماعت کی حکومت ہے، جاں بحق افراد ریت کے ٹیلے پر کھڑے ہو کرمدد کا انتظار کرتے رہے، قدرتی آفا ت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ دریائے سوات جیسے سانحات کو روکنے کیلئے اقدامات کیوں نہیں کئے گئے؟ ریسکیو ٹیمیں کیوں دیر سے پہنچیں، خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر بروقت امداد کے لیے کیوں نہیں پہنچے، مقامی لوگوں اور پاک فوج نے ہمیشہ ایسے سانحات میں مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ریسکیو اور دیگر امدادی محکموں میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں، بلال خان نامی مقامی نوجوان نے اپنی کشتی کے ذریعے لاشوں کو نکالنے میں میں مدد کی، گزشتہ 12 سال سے خیبرپختونخوا کے عوام کو جھوٹ اور دھوکے میں رکھا ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی بڑی کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار، تعمیراتی شعبہ شدید بحران کا شکار
?️ 2 جون 2026سچ خبریں:گزشتہ دو برسوں کے دوران اسرائیل کی بہت سی بڑی کمپنیاں
جون
ایران پر حملہ ہوا تو پوری مسلم دنیا پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ رضا امیری مقدم
?️ 30 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے
جنوری
ٹرمپ نے پیوٹن کو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مبارکباد دی!
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن
اگست
لبنان معاہدہ محض وہم ہے، امریکہ نے ہمیں بھی بیچ دیا: صہیونی میڈیا
?️ 29 جون 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا ادارے نے اپنی رپورٹ میں لبنان کے ساتھ ہونے
جون
صیہونی فوج کا فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنانے کا اعتراف
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی دباؤ کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں
مارچ
جان بولٹن کا نیا وہم؛ جاپان ایران پر دباؤ ڈالے
?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:جان بولٹن نے اسلامی جمہوریہ کے خلاف امریکی جھوٹے دعوؤں کو
اپریل
سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر پالیسیوں میں تسلسل اور شفافیت لانا ہوگی۔ اسحاق ڈار
?️ 15 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
جنوری
دو جماعتوں نے بذریعہ سوشل میڈیا نفرت انگیز بیانیہ بنایا۔ احسن اقبال
?️ 2 نومبر 2025نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دو
نومبر