گزشتہ 12 سال سے خیبرپختونخوا کے عوام کو جھوٹ اور دھوکے میں رکھا ہوا ہے۔ عظمی بخاری

ایکس پر پابندی کے بارے میں عظمیٰ بخاری کا بیان

?️

لاہور (سچ خبریں) عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایئرایمبولینس کا اجرا ابھی تک سوالیہ نشان ہے، لائف بوٹس کیوں نہیں موجود تھیں،غوطہ خور کہاں تھے؟۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ سوات حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق سیالکوٹ سے تھا، پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارافسوس کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا واقعہ پہلی بار نہیں ہوا، خیبرپختونخوا میں 12،13 سال سے ایک ہی جماعت کی حکومت ہے، جاں بحق افراد ریت کے ٹیلے پر کھڑے ہو کرمدد کا انتظار کرتے رہے، قدرتی آفا ت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ دریائے سوات جیسے سانحات کو روکنے کیلئے اقدامات کیوں نہیں کئے گئے؟ ریسکیو ٹیمیں کیوں دیر سے پہنچیں، خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر بروقت امداد کے لیے کیوں نہیں پہنچے، مقامی لوگوں اور پاک فوج نے ہمیشہ ایسے سانحات میں مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ریسکیو اور دیگر امدادی محکموں میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں، بلال خان نامی مقامی نوجوان نے اپنی کشتی کے ذریعے لاشوں کو نکالنے میں میں مدد کی، گزشتہ 12 سال سے خیبرپختونخوا کے عوام کو جھوٹ اور دھوکے میں رکھا ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں موبائل، انٹرنیٹ سروسزبندہونے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار

?️ 27 اگست 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

بھارت کا وزیر خارجہ کے ریمارکس کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، دفتر خارجہ

?️ 7 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی

منظم شیطانی مافیا(3)؛ تیل کی سرزمین میں غربت کا بول بالا

?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:اگرچہ سعودی عرب دنیا کے ممالک میں سب سے زیادہ تیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: مختلف وزارتوں کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس منظور

?️ 27 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی )

مشترکہ مفادات کونسل نے نہروں سے متعلق سرٹیفکیٹ واپس لے لیا، وفاق کا سندھ ہائیکورٹ میں جواب

?️ 29 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ میں ارسا کی تشکیل نو اور نہروں

الیکشن سے متعلق غیر ملکی نصیحتوں کی ضرورت نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا

بغداد اور واشنگٹن کا عین الاسد اور اربیل میں جنگی یونٹوں کی کمی پر اتفاق

?️ 17 ستمبر 2021سچ خبریں:بغداد اور واشنگٹن نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نےدونوں فریقوں

امریکہ نے اسرائیل سے غزہ جنگ کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی حکام نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے