?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ اور وزیر اعلیٰ سمیت ارکان اسمبلی کا قیمتی سامان غائب کرنے کے الزام میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد سمیت 600 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کرنے اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سمیت پارٹی سے تعلق رکھنے والے دیگر ارکان اسمبلی کا قیمتی سامان غائب کرنے کے الزام میں آئی جی اسلام آباد سمیت وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے 600 اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے مارچ کرنے والے ہزاروں کارکن وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد میں داخل ہوئے تھے، اس دوران پی ٹی آئی اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھیں، اور پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا تھا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کچھ دیر کے لیے چائنا چوک آئے اور اس کے بعد پختونخوا ہاؤس روانہ ہو گئے تھے، بعد ازاں علی امین گنڈاپور کو حراست میں لینے کے لیے پولیس نے کارروائی کی تھی۔
اس پیشرفت کے اگلے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی جی اسلام آباد نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی، میری سرکاری گاڑی کو توڑا گیا، آ ئی جی اسلام آباد آپ اتنے نیچے نا جاؤ۔
علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ پوری رات خیبرپختونخوا ہاؤس میں تھا، یہ آپ کی کارکردگی ہے، آپ نے چار چھاپے مارے، میرے گارڈز کو مارا اور لوٹا بھی گیا، یہ سرکاری غنڈہ ہے اور اس فلور پر آئی جی اسلام آباد معافی مانگیں ورنہ ایف آئی آر ہوگی۔
مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ کے بارے میں امریکی قرارداد کا مسودہ منگل کو پیش کیا جائے گا
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں
فروری
پریگوزن کو لے جانے والے طیارے کے دو بلیک باکس ملے ہیں
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے اعلان کیا کہ روس کو ماسکو کے
اگست
فیک نیوز کے سلسلے کو روکنے کے لیے قانون سازی ضروری ہے:فواد چوہدری
?️ 6 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری آرڈننس
جون
I Was Not Expecting Maisie Williams’s Response to That Game Of Thrones Scene
?️ 22 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
پنجاب حکومت نے لاہور ایمرجنسی بلاک بنانے کا اعلان
?️ 9 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت
ستمبر
صیہونی حکومت کی ایٹمی تنصیبات پر قطر کا اعتراض
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: الٹرا آرتھوڈوکس میڈیا کے مطابق، قطر کی وزارت خارجہ نے
مارچ
کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان پہنچے گی
?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دو دن قبل یعنی 13 جولائی کو چین سے
جولائی
صیہونیوں کے نزدیک نیتن یاہو کی حیثیت
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے عدالتی اصلاحات بل کے خلاف گزشتہ رات
جولائی