کے الیکٹرک کے بلوں میں ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست مسترد

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے بلوں میں ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست مسترد کر دی،بجلی کے بلوں میں ٹیکس وصولی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ درخواست مسترد کرنے کی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی، فنانس ایکٹ کے تحت ٹیکس کا نفاذ کیا جاتا ہے، آپ نے فنانس ایکٹ چیلنج کیا؟۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کئی ماہ بعد ہوتے ہیں اگر کوئی کرایہ دار ہے تو یہ فیول ایڈجسٹمنٹ اس کی حق تلفی ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نیپرا درخواست کا جائزہ لے کر فیول ایڈجسٹمنٹ طے کرتا ہے۔کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ ایڈوانس ٹیکس، اِنکم ٹیکس دینے والے صارفین پر نافذ نہیں ہوتا اگر درخواست گزار انکم ٹیکس ادا کرتے ہیں تو ہم سے رابطہ کر لیتے، بجلی ایک قابل فروخت شے ہے جس پر ٹیکس لگتے ہیں۔

فیول ایڈجسٹمنٹ تیل کی قیمتوں کے مطابق ریگولیٹ ہوتے ہیں۔وکلاءکے دلائل کے بعد عدالت نے کے الیکٹرک کے بلوں میں ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے کے-الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، کے-الیکٹرک اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اگست تک جواب طلب کیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنورکی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر اور جماعت اسلامی کے رکن سیف الدین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی اور حکم نامہ جاری کردیاتھا۔جسٹس صلاح الدین پہنور نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے اسکولوں اور اسپتالوں کی فہرست طلب کرلی اور حکم دیا ہے کہ سکولوں اور ہسپتالوں میں بالترتیب طلبہ اور عملے کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔

عدالت نے مئیر کراچی، کے-الیکٹرک اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ مئیر کراچی کی جانب سے لگائے گئے میونسپل ٹیکس غیر قانونی قرار دیا جائے، مئیر کراچی اور کے-الیکٹرک کے درمیان ہونے والے معاہدے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی وزیر جنگ کو قیدیوں کی تفصیلات جاننے کی اجازت نہیں

🗓️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:Yedioth Aharonot رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے حکم

ہم ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں:پوپ فرانسس

🗓️ 14 فروری 2023سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما نے ایک تقریر میں اعلان کیا کہ

صیہونی حکومت کو چین کی سخت وارننگ

🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں:   ایک عبرانی ویب سائٹ نے کل رات دعویٰ کیا کہ

صہیونی شہری قابض فوج پر کتنا اعتماد کرتے ہیں؟

🗓️ 15 فروری 2024سچ خبریں: جب کہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی علاقے روحوں کے قصبوں

اسرائیل تشدد کے چکر کو پھیلانے کا ذمہ دار ہے: قطر

🗓️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ

اسرائیل نے غزہ میں زندگی کی تمام نشانیاں تباہ کر دی

🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت سے منسلک فیلڈ ہسپتالوں کے ڈائریکٹر

OPEC+ کے فیصلے کے بعد سعودی امریکی تعلقات کا مستقبل

🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے

ایک سال میں بی بی سی کے خلاف لاکھوں عوامی شکایات

🗓️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:برطانوی خبر رساں ایجنسی جو اس ملک کی نوآبادیاتی پالیسیوں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے