?️
کراچی: (سچ خبریں) کے-الیکٹرک نے پاکستان کی مالیاتی تاریخ میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملک کا پہلا ریٹیل لسٹڈ قلیل مدتی اسلامی سکوک متعارف کرا دیا ہے، جس میں عام صارفین بھی سرمایہ کاری کر سکیں گے، یہ اقدام اسلامی مالیاتی مارکیٹ کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق، کے-الیکٹرک نے پاکستان کا پہلا ریٹیل لسٹڈ قلیل مدتی اسلامی قرضہ کے ای ریٹیل سکوک متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
سکوک کی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) 4 اگست کو شروع ہوگی، جس میں ملک بھر کے افراد، بشمول کے-الیکٹرک کے رہائشی اور کمرشل صارفین، سرمایہ کاری کر سکیں گے۔
فی الحال یہ مرحلہ صرف انفرادی سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص ہے، تاہم 18 اگست سے اس پیشکش میں اثاثہ منیجمنٹ کمپنیوں سمیت تمام اقسام کے سرمایہ کار حصہ لے سکیں گے۔
اس سے قبل پری-آئی پی او مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جس کے تحت 1 ارب روپے مالیت کے سکوک خاص طور پر صنعتی و بڑے کمرشل صارفین اور صاحبِ حیثیت افراد کے لیے پیش کیے گئے تھے۔
اس سال کے آغاز میں حکومتِ پاکستان نے اپنا پہلا تین سالہ اجارہ گرین سکوک کامیابی سے جاری کیا تھا، جس سے 161 ارب 70 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری حاصل ہوئی۔
حکومت نے اس میں سے 31 ارب 99 کروڑ روپے 10.64 فیصد نیٹ کرایہ پر حاصل کیے، یہ سکوک وژن 2028 کے تحت پائیدار سرمایہ کاری فریم ورک کے مطابق تھا، یہ پیشکش پانچ گنا زائد سبسکرائب ہوئی، جس کے بعد حکومت اور نجی شعبے دونوں کے لیے اسلامی بانڈز کے ذریعے سرمایہ اکٹھا کرنے کی راہ ہموار ہوئی۔
کے-الیکٹرک کے مطابق ریٹیل سکوک کا اجرا پاکستان کی کارپوریٹ سکوک مارکیٹ میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے وژن سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد سیکنڈری کیپیٹل مارکیٹ کو فروغ دینا ہے۔
سکوک کی ساخت اور شریعت سے مطابقت کو تین آزاد شریعت ایڈوائزری بورڈز نے جانچا اور منظور کیا ہے، جن میں ایچ بی ایل، اساس شریعت ایڈوائزری سروسز اور مفتی علی اصغر شامل ہیں۔
اگرچہ پاکستان میں سکوک مارکیٹ میں ترقی ہو رہی ہے، تاہم اب تک زیادہ تر کارپوریٹ سکوک نجی سطح پر جاری ہوئے ہیں، کارپوریٹ سکوک کا کل حجم صرف 153 ارب روپے ہے، جو مارکیٹ کا صرف 9 فیصد بنتا ہے، جب کہ حکومتی سکوک 1 کھرب 70 ارب روپے پر مشتمل ہیں، جو کل مارکیٹ کا 91 فیصد ہیں۔
کے-الیکٹرک کا ریٹیل سکوک سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش منافع اور ٹیکس فوائد فراہم کرے گا، اس سکوک کی ایک منفرد سہولت یہ ہے کہ کے-الیکٹرک کے رہائشی اور کمرشل صارفین ماہانہ منافع کو بجلی کے بل میں ایڈجسٹ کر سکیں گے۔
کے ای کے چیف فنانشل آفیسر محمد عامر غازیانی کے مطابق، یہ سکوک اسلامی اصولوں پر مبنی شِرکتُ العقد کے تحت جاری کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے سرمایہ کار براہِ راست کے-الیکٹرک کے بنیادی کاروبار یعنی بجلی کی فراہمی میں شراکت دار بن سکیں گے۔


مشہور خبریں۔
شامی فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی میزائلوں کو گرا دیا
?️ 23 جولائی 2021سچ خبریں:روسی فوج کا کہنا ہے کہ شام کے صوبہ حمص میں
جولائی
ایران میں دنیا کے سب سے بڑے دفاعی نظام کو شکست دینے کی طاقت
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: قابض حکومت کی شرارتوں اور دہشت گردانہ جرائم کے جواب
اکتوبر
’مقصد الیکشن سے روکنا ہے، ’فراڈ کیس میں فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 15 دسمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے
دسمبر
اگلے تین ماہ تک درآمدات میں اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دوں گا:مفتاح اسمٰعیل
?️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ
اگست
عرب ممالک اور صیہونی اتحاد خطے کے استحکام کے حق میں ہے یا نقصان میں؟
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:صیہونیوں کا متعد عرب ممالک کے دورے کرنے کامقصد خطے میں
فروری
ایک ملین سوڈانی مہاجرین کی توقع رکھئے:اقوام متحدہ
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے پیش گوئی کی ہے کہ سوڈان میں جاری
مئی
جہاں ضروری ہوا وہاں ڈیم بنائیں گے، علی امین گنڈاپور
?️ 28 اگست 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ
اگست
یوکرین میں فوجی شکست کا انتظار کریں:امریکی سفارت کار
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:سینئر امریکی سفارت کار نے روس کے خلاف یوکرین کی شکست
مارچ