?️
کراچی: (سچ خبریں) کے-الیکٹرک نے پاکستان کی مالیاتی تاریخ میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملک کا پہلا ریٹیل لسٹڈ قلیل مدتی اسلامی سکوک متعارف کرا دیا ہے، جس میں عام صارفین بھی سرمایہ کاری کر سکیں گے، یہ اقدام اسلامی مالیاتی مارکیٹ کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق، کے-الیکٹرک نے پاکستان کا پہلا ریٹیل لسٹڈ قلیل مدتی اسلامی قرضہ کے ای ریٹیل سکوک متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
سکوک کی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) 4 اگست کو شروع ہوگی، جس میں ملک بھر کے افراد، بشمول کے-الیکٹرک کے رہائشی اور کمرشل صارفین، سرمایہ کاری کر سکیں گے۔
فی الحال یہ مرحلہ صرف انفرادی سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص ہے، تاہم 18 اگست سے اس پیشکش میں اثاثہ منیجمنٹ کمپنیوں سمیت تمام اقسام کے سرمایہ کار حصہ لے سکیں گے۔
اس سے قبل پری-آئی پی او مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جس کے تحت 1 ارب روپے مالیت کے سکوک خاص طور پر صنعتی و بڑے کمرشل صارفین اور صاحبِ حیثیت افراد کے لیے پیش کیے گئے تھے۔
اس سال کے آغاز میں حکومتِ پاکستان نے اپنا پہلا تین سالہ اجارہ گرین سکوک کامیابی سے جاری کیا تھا، جس سے 161 ارب 70 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری حاصل ہوئی۔
حکومت نے اس میں سے 31 ارب 99 کروڑ روپے 10.64 فیصد نیٹ کرایہ پر حاصل کیے، یہ سکوک وژن 2028 کے تحت پائیدار سرمایہ کاری فریم ورک کے مطابق تھا، یہ پیشکش پانچ گنا زائد سبسکرائب ہوئی، جس کے بعد حکومت اور نجی شعبے دونوں کے لیے اسلامی بانڈز کے ذریعے سرمایہ اکٹھا کرنے کی راہ ہموار ہوئی۔
کے-الیکٹرک کے مطابق ریٹیل سکوک کا اجرا پاکستان کی کارپوریٹ سکوک مارکیٹ میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے وژن سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد سیکنڈری کیپیٹل مارکیٹ کو فروغ دینا ہے۔
سکوک کی ساخت اور شریعت سے مطابقت کو تین آزاد شریعت ایڈوائزری بورڈز نے جانچا اور منظور کیا ہے، جن میں ایچ بی ایل، اساس شریعت ایڈوائزری سروسز اور مفتی علی اصغر شامل ہیں۔
اگرچہ پاکستان میں سکوک مارکیٹ میں ترقی ہو رہی ہے، تاہم اب تک زیادہ تر کارپوریٹ سکوک نجی سطح پر جاری ہوئے ہیں، کارپوریٹ سکوک کا کل حجم صرف 153 ارب روپے ہے، جو مارکیٹ کا صرف 9 فیصد بنتا ہے، جب کہ حکومتی سکوک 1 کھرب 70 ارب روپے پر مشتمل ہیں، جو کل مارکیٹ کا 91 فیصد ہیں۔
کے-الیکٹرک کا ریٹیل سکوک سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش منافع اور ٹیکس فوائد فراہم کرے گا، اس سکوک کی ایک منفرد سہولت یہ ہے کہ کے-الیکٹرک کے رہائشی اور کمرشل صارفین ماہانہ منافع کو بجلی کے بل میں ایڈجسٹ کر سکیں گے۔
کے ای کے چیف فنانشل آفیسر محمد عامر غازیانی کے مطابق، یہ سکوک اسلامی اصولوں پر مبنی شِرکتُ العقد کے تحت جاری کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے سرمایہ کار براہِ راست کے-الیکٹرک کے بنیادی کاروبار یعنی بجلی کی فراہمی میں شراکت دار بن سکیں گے۔


مشہور خبریں۔
مغرب کبھی بھی جنرل سلیمانی کو ذہنوں سے نہیں نکال سکے گا: اٹلی میڈیا
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:خدا، آئیڈیل اور لینڈ دی کمانڈر ان دی شیڈو کے عنوان
اپریل
اسلام آباد کی صورتحال پر وزیر اعظم کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 28 جولائی 2021سلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر
جولائی
آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے اثرات: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 3 روپے 74 پیسے بڑھ گئی
?️ 13 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ
جولائی
عامر خان اور ان کی اہلیہ طلاق کے بعد ایک بار پھر ساتھ نظر آئے
?️ 28 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ
نومبر
حکومت و اپوزیشن میں جمود توڑنے کیلئے سراج الحق کی شہباز شریف، عمران خان سے ملاقات
?️ 16 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ہفتے کے
اپریل
عوام کے پیسے سے چلنے والا ہر ادارہ عوام کا ہے، چیف جسٹس پاکستان
?️ 20 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی نے کہا
جنوری
وزیر اعظم، کشمیریوں کے دل چکے ہیں: فواد چوہدری
?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری نے
جولائی
ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، عمران خان
?️ 23 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پولیس نے
اپریل