?️
اسلام آباد (سچ خبریں) کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ بارے وزارت اطلاعات و نشریات نے بیان جاری کر دیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی منصوبہ بندی اور کنٹرول افغانستان سے کیا گیا تھا۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں خارجی زاہد نے کی اور اس کی حتمی منظوری خارجی نورولی محسود نے دی تھی۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے بیان سے واضح ہے کہ حملے میں شامل تمام افراد افغان تھے اور حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی نور ولی محسود سے ملتے ہیں۔ وانا میں حملے کے لیے سازوسامان امریکی ساخت کا تھا جو افغانستان سے لایا گیا، خارجی نور ولی محسود کے حکم پر ٹی ٹی پی سے حملے کی ذمہ داری ہٹا کر "جیش الہند” نامی تنظیم پر ڈال دی۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق افغان طالبان پاکستان اور دوست ممالک کے اعتراض کے پیش نظر فتنہ الخوارج پر حملوں کی ذمہ داری قبول نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں۔ کیڈٹ کالج وانا پر حملے کا مقصد بھارتی ایجنسی "را” کے مطالبے پر پاکستان میں سکیورٹی خدشات کو بڑھانا تھا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق حملے میں ہلاک افغان دہشت گردوں کی شناخت سے افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی واضح طور پر ابھارتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ نے بھی بیان جاری کیا تھا کہ اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکہ کرنے والا عثمان عرف قاری کا تعلق بھی افغانستان سے ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا اسرائیلی فوج حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: Yedioth Aharonot اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا
جنوری
افغانستان میں عسکریت پسندوں پر متعدد فضائی حملے، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 12 مارچ 2021 کابل (سچ خبریں) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں پر متعدد
مارچ
ایتھوپیا کی جانب سے دریائے نیل پر گریٹ رینیسانس ڈیم بنانے کا معاملہ، کیا مصر اس ڈیم پر بمباری کرسکتا ہے؟
?️ 17 جون 2021مصر (سچ خبریں) معروف عرب تجزیہ کار نے قطر میں عرب وزرائے
جون
غزہ میں جنگ بندی کے امریکی منصوبے کی حقیقیت ؛عطوان کی زبانی
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے جنگ بندی کے امریکی منصوبے کو غزہ
جون
مغربی ممالک میں مہنگائی ان کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے: پیوٹن
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس
جون
پاکستان میں موجود ویکسین کورونا کو روکنے میں موثر ہے:ڈاکٹر فیصل سلطان
?️ 2 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) طبی ماہرین نے کووڈ-19 ویکسین کے غیرمؤثر ہونے
مئی
آئی ایم ایف کا 4 بینکوں کی ری کیپٹلائزیشن کیلئے ’تیز کارروائی‘ کا مطالبہ
?️ 21 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے
جولائی
صیہونی آبادکاروں کے ساتھ یہ تو ہونا ہی تھا
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینلز کے مطابق خانہ جنگی کے
جولائی