کیڈٹ کالج وانا پر حملہ بارے وزارت اطلاعات و نشریات کا بیان جاری

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ بارے وزارت اطلاعات و نشریات نے بیان جاری کر دیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی منصوبہ بندی اور کنٹرول افغانستان سے کیا گیا تھا۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں خارجی زاہد نے کی اور اس کی حتمی منظوری خارجی نورولی محسود نے دی تھی۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے بیان سے واضح ہے کہ حملے میں شامل تمام افراد افغان تھے اور حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی نور ولی محسود سے ملتے ہیں۔ وانا میں حملے کے لیے سازوسامان امریکی ساخت کا تھا جو افغانستان سے لایا گیا، خارجی نور ولی محسود کے حکم پر ٹی ٹی پی سے حملے کی ذمہ داری ہٹا کر "جیش الہند” نامی تنظیم پر ڈال دی۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق افغان طالبان پاکستان اور دوست ممالک کے اعتراض کے پیش نظر فتنہ الخوارج پر حملوں کی ذمہ داری قبول نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں۔ کیڈٹ کالج وانا پر حملے کا مقصد بھارتی ایجنسی "را” کے مطالبے پر پاکستان میں سکیورٹی خدشات کو بڑھانا تھا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق حملے میں ہلاک افغان دہشت گردوں کی شناخت سے افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی واضح طور پر ابھارتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ نے بھی بیان جاری کیا تھا کہ اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکہ کرنے والا عثمان عرف قاری کا تعلق بھی افغانستان سے ہے۔

مشہور خبریں۔

3ہزار دن بعد یمن خطہ میں کہاں کھڑا ہے؟

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:یمن کی جنگ 3000ویں دن میں داخل ہو چکی ہے اور

تل ابیب ٹی وی: غزہ شہر پر زمینی اور فضائی حملے شروع ہو جائیں گے

?️ 5 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن نے آنے والے دنوں میں غزہ شہر

صیہونی مرکزی ریلوے کا کنٹرول سرور سرکٹ سے باہر

?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا کم از کم آج رات 9 بجے تک اور

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کمیٹی کا اجلاس 2 فروری کو طلب

?️ 30 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خصوصی سرمایہ

کورونا کا شکار دردانہ بٹ کی طبیعت ناساز

?️ 5 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)سینئر آرٹسٹ دردانہ بٹ عالمی وباء  کورونا وائرس کا شکارہیں،دردانہ 

پیوٹن جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں مذاق نہیں کر رہے ہیں:  بائیڈن

?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں:  امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ روسی صدر

یمن میں سعودی عرب کی بگڑتی حالت

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے آج سعودی عرب کے دارالحکومت

ایران سعودی معاہدے کا ایرانی حاجیوں کو فائدہ

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے اعلان کیا کہ ریاض اور تہران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے