کیڈٹ کالج وانا حملہ: فیلڈ مارشل نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی

جنرل عاصم منیر

?️

وانا (سچ خبریں) کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور کیڈٹس کے حوصلے بلند ہیں جبکہ دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا عزم ہے۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہدایت دی کہ قوم کے یہ معمار ہمارا سرمایہ ہیں، ہر گز کوئی آنچ نہ آنے پائے۔ کیڈٹس نے کہا کہ پاک فوج کے جوان 24 گھنٹے سے زیادہ کیڈٹس اور خوارج کے درمیان ڈھال بن کر کھڑے رہے، شہادتیں دے کر بچوں کو بچایا۔ افغان خوارج کا کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے والے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا کہنا تھا کہ 10 نومبر کو 5 افغانی خوارج نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کر دیا۔

آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے کہا کہ خوارج نے وانا کیڈٹ کالج کو جو کہ پاک فوج کی طرف سے ساؤتھ وزیرستان کی عوام کے لئے قیمتی تحفہ ہے، نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ایک خود کش حملہ آور نے دھماکا کیا جبکہ دیگر خوارج نے گیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

کرنل محمد طاہر نے کہا کہ خوارج نے پہلے زیر تعلیم بچوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے خوارج کے اس حملے اور مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، ہم نے دہشتگردوں کو مخصوص بلاک میں محدود کر کے طالب علموں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

مشہور خبریں۔

ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کابہت جلدشیرازہ بکھرنےوالاہے: مریم نواز

?️ 21 فروری 2021لاہور{سچ خبریں} سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مسلم لیگ (ن)

سعودی عرب اور بحرین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ایسٹرن فلیٹ کے کمانڈر نے اس ملک کے مشرق میں

ترکی میں موساد کے سات جاسوسوں کی گرفتاری

?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: دنیا کے 28 ممالک میں موساد کے جاسوسی نیٹ ورک

بھارت جنگی جنون کو روکے ورنہ راکھ کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔ محمد احمد خان

?️ 12 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا

غزہ جنگ بندی کے مستقبل کے لیے سب سے نمایاں منظرنامے / کیا جنگ ختم ہو چکی ہے؟

?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: ان حالات کی روشنی میں جن میں غزہ جنگ بندی

صیہونی حکومت کی جیل میں شدید اذیتوں کا انکشاف

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:  اسرائیلی جیلوں میں تشدد کی ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے

فلسطینی عوام پر مظالم کو ختم کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں:شاہ اردن

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے