کیوبا کی پاکستان میں مقامی ویکسین تیار کرنے کی پیش کش

کیوبا کی پاکستان میں مقامی ویکسین تیار کرنے کی پیش کش

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) کیوبا کے ابدالہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری کے چند دن بعد، اس ملک نے پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ایک ویکسین کی پیش کش کر دی۔ کیوبا کے سفیر نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز سے ملاقات میں تجویز پیش کی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز سے کیوبا کے سفیر زینر جیویر گونزالیز نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دوران ملاقات کیوبا کے سفیر نے پاکستان میں ویکسین کی تیاری کے لئے مرکز قائم کرنے کی پیش کش کی ،کورونا ویکسین مقامی طور پر استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ برآمد  کے لئے بھی استعمال کی جا سکے گی ۔

پاکستانی حکومت کے ذرائع نے پہلے بتایا کہ حکومت دسمبر 2021 کے آخر تک 70 ملین افراد کی ویکسینیشن  کا ارادہ رکھتی ہے اور اسے یقین ہے کہ اس منصوبے میں تیزی لانے سے کورونا وائرس کے وبا پر قابو پانے میں بہت مدد ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیر سائنس اور کیوبا کے سفیر نے کووڈ 19 وائرس کے پھیلنے سے نمٹنے کے لئے اپنی متعلقہ حکومتوں کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے، پانی کے تحفظ، زرعی ترقی اور بائیو ٹکنالوجی میں ایک دوسرے کے تجربات پر روشنی ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ابدالہ ویکسین کے کامیاب کلینیکل نتائج اور اس کی 92.2 فیصد افادیت کے بعد، کیوبا سے تیار کردہ ویکسین کو ہنگامی استعمال کے لئے منظور کیا گیا ہے ، جس سے یہ لاطینی امریکہ اور کیریبین میں عملی طور پر پہلی مقامی ویکسین بنی ہوئی ہے۔

پاکستانی حکومت نے چینی ساختہ بیشتر ویکسینوں کو کورونا ویکسی نیشن پروگرام میں شامل کیا ہے، اور حالیہ مہینوں میں چینی سائنو ویک کی مدد سے "پاک ویک” کے نام سے جانی جانے والی ویکسین کو پاکستان میں لانچ کیا گیا ہے۔این سی او سی نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ویکسینیشن ہونے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

زیلنسکی عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جدہ روانہ

?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:باخبر ذرائع نے اعلان کیا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی

مسئلہ کشمیر حل ہونے تک برصغیر میں دیر پا امن  ممکن نہیں: وزیر خارجہ

?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

یمن سب سے بڑی انسانی تباہی تک پہنچ چکاہے:الحوثی

?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر  نے اس ملک میں انسانی

فرانچسکا آلبانیز کا دوٹوک اعلان: استعفیٰ نہیں دوں گی، مغربی ممالک غزہ پر توجہ دیں

?️ 13 فروری 2026فرانچسکا آلبانیز کا دوٹوک اعلان: استعفیٰ نہیں دوں گی، مغربی ممالک غزہ

اسرائیل کے ساتھ جنگ میں فتح کے آثار

?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:القدس العربی اخبار نے ایک طرف امریکہ کی علاقائی طاقت کے

کیا امریکہ اور اسرائیل غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں؟

?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے نمائندے نے المیادین ٹیلی ویژن کے ساتھ

کیا صیہونییوں کی سعودیوں کے ساتھ دوستی ہو جائے گی؟

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے امریکہ اور صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات

وفاقی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس

?️ 15 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے