?️
لاہور: (سچ خبریں) سندھ اور پنجاب سے گزشتہ ماہ اگست میں کپاس کی پیداورا میں 60 فیصد تک کی خطرناک کمی پر ٹیکسٹائل کے شعبے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جو کہ غیر ملکی منڈیوں سے زیادہ غیر ملکی زر مبادلہ کی قیمت پر اپنی لنٹ کی ضروریات کو پورا کرنے پر مجبور ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کی کراپ رپورٹنگ سروس (سی آر ایس) اور پاکستان کاٹن گنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے 3 لاکھ سے زائد بیلز کا فرق صنعت کے مستقبل کی خریداری کی حکمت عملی کو الجھن میں ڈال رہا ہے۔
پاکستان کاٹن گنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 31 اگست تک تقریبا 12 لاکھ 26 ہزار بیلز ملک بھر کے گنرز فیکٹریوں تک پہنا، جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں پیدا ہونے والی 30 لاکھ 40 ہزار بیلز کے مقابلے میں 60 فیصد کی تیز کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
کپاس کی پیداوار میں اس بڑی کمی کو مختلف مسائل کی وجوہات قرار دیا جا رہا ہے، جن میں ابتدائی بوائی کی شرح میں کمی، جون اور جولائی کے دوران طویل گرمی کی لہروں کی وجہ سے پھلوں کا جھڑنا، اگست کے مہینے میں موسلادھار بارشیں، فصلوں کو کھانے والی مکھیوں اور گلابی کپاس کے کیڑوں کے حملے، فصل کی کم ہوتی ہوئی زمین، مصالحتی مفادات کی طرف سے کپاس کی مارکیٹ میں ہیرا پھیری، فصل کی منافعیت میں کمی اور تحقیق و ترقی کے لیے حکومت کی جانب سے سپورٹ کی کمی شامل ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل سی آر ایس ڈاکٹر عبدالقیوم نے کہا ان کا ادارہ کپاس کی پیداوار کا تخمینہ فارم کی سطح پر لگاتا ہے، جو کپاس کی گانٹھوں کے سائز اور چنائی کے تناسب پر مبنی ہوتا ہے۔
ان کا دعویٰ ہے کہ اس سیزن میں گانٹھ کا وزن 3.34 گرام ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ پچھلے سال 3.29 گرام تھا، یعنی وزن میں 1.52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ان کے مطابق اب تک کپاس کی فصل کے 46 فیصد رقبے سے چنائی کی جا چکی ہے، جبکہ گزشتہ سال اس وقت تک 63 فیصد فصل کی چنائی مکمل ہو چکی تھی۔


مشہور خبریں۔
لاس اینجلس میں غزہ جنگ کی صدائے بازگشت
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:لاس اینجلس میں جاری آتشزدگی نے امریکہ کی اندرونی ناکامیوں کو
جنوری
ڈرامے کے بعد مجھے پیار ہوا تھا فلم کی صورت میں ریلیز
?️ 27 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے 2023
مئی
آئندہ ماہ کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچنے کا امکان
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ
مئی
امریکی وفاقی حکومت کا شٹ ڈاؤن برقرار کویی متبادل منصوبہ نہیں
?️ 22 اکتوبر 2025امریکی وفاقی حکومت کا شٹ ڈاؤن برقرار کویی متبادل منصوبہ نہیں امریکہ
اکتوبر
غزہ میں شہداء کے اجسام کا پگھلنا؛ غیرروایتی ہتھیاروں کا استعمال
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے بعد دفاعی اداروں نے انکشاف کیا
جنوری
اسلام آباد: دہشت گردی کے 3 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع
?️ 19 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے
جولائی
سلمان خان کے والد نے اپنے بیٹے کو سزا سے کیسے بچایا؟
?️ 11 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے مشہور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے
مارچ
فیصل واڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر
دسمبر