?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات سے خوفزدہ ہے اور مبینہ ’لندن پلان‘ کے تحت آئندہ انتخابات سے قبل انہیں گرفتار یا نااہل کروانا چاہتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ موجودہ کٹھ پتلی حکومت پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے لیے ہر طرح کے حربے استعمال کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی سربراہ نے یہ باتیں پارٹی صدر چوہدری پرویز الٰہی سے گفتگو کے دوران کہیں جنہوں نے گزشتہ روز صبح ان سے زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، انہوں نے واضح کیا کہ بروقت انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے آئینی حکم کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی۔
ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صوبے کی سیاسی صورتحال کے علاوہ آئینی اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے زمان پارک کے باہر پارٹی کارکنان کے خلاف پولیس آپریشن کی مذمت کی۔
پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ حکومت پرتشدد ہتھکنڈوں میں بہت آگے نکل چکی ہے، پارٹی کارکنوں قابل تعریف ہیں جو حکومت کے تمام ہتھکنڈوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہے۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ نگران پنجاب حکومت کی جانب سے استعمال کیے جانے والے ہتھکنڈے انتخابات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکیں گے، زمان پارک آپریشن مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی ذاتی خواہش پر کیا گیا۔
پرویز الہٰی نے الزام عائد کیا کہ پنجاب میں نگراں حکومت مخالفین کے آئینی، سیاسی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے، اعلیٰ عدلیہ کو چاہیے کہ موجودہ حکمرانوں کے اِن ہتھکنڈوں کا نوٹس لے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ انتخابات آئینی مدت کے اندر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے، عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے، حکمرانوں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دیں گے۔
بعد ازاں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینیٹر ذیشان خانزادہ نے پرویز الہٰی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملک کی سیاسی صورتحال سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔
پرویز الہٰی اور اسد قیصر نے کہا کہ نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے پختونوں کو دہشت گرد کہہ کر ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، ایسا رویہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے، پختون دہشت گرد نہیں بلکہ محب وطن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سب سے عظیم اقدام چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے لوگوں میں بھائی چارہ پیدا کرنا ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قانون اور عدلیہ کا احترام کیا ہے جبکہ نااہل حکمران جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور پاکستان کے آئین کی بے حرمتی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات مسلم لیگ (ن) کی خواہش پر درج کیے گئے، نواز شریف پاکستان سے فرار ہیں اور باہر بیٹھ کر عدلیہ اور عمران خان کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم چلا رہے ہیں، دنیا بھر میں لوگ عمران خان کے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مشہور خبریں۔
درخواست میں لکھا ہے 9 مئی کو درجنوں لوگ مارے گئے، کسی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں لگایا، آئینی بینچ
?️ 28 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سانحہ 9
فروری
مسلم لیگ (ن) کی اسحٰق ڈار کو نگران وزیر اعظم بنانے کی تجویز، پیپلز پارٹی کا عدم اتفاق
?️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف وزیر خزانہ
جولائی
ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین: اسرائیل کی سلامتی کی صورتحال خوفناک ہے
?️ 14 جون 2026سچ خبریں: اسرائیل کی ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین یائر گولن نے ایران
جون
حماس کے حملوں نے سینکڑوں یہودی ہلاک، اسرائیل نے خود اعتراف کرلیا
?️ 20 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) ایک طرف جہاں مغربی ممالک کی مکمل حمایت سے دہشت
مئی
سعودی اتحاد کی187 مرتبہ نے الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ
اکتوبر
یوکرین کو لڑنے کے لیے اب کیا چاہیے؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:یوکرین کی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ اس ملک کو
اگست
شام میں امریکہ کو نئے سال پر میزائلوں کا تحفہ
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کل رات اس ملک
جنوری
معروف فلسطینی ڈاکٹر کی اغوا پر حکومتِ غزہ اور حماس کا شدید ردعمل
?️ 22 جولائی 2025غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں معروف فلسطینی ڈاکٹر کی اغوا پر
جولائی