?️
کراچی (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ کویت حیدرآباد میں کورونا وائرس کے علاج کے لئے ہسپتال قائم کرے گا، کویتی قونصل جنرل سلیم یوسف الحمدان نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں کورونا مریضوں کیلئے اسپتال بنانے کی پیش کش کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کویت کے کراچی میں مقرر قونصل جنرل کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کےامورپربات چیت کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کویت ہمارابرادراسلامی ملک ہے، ہم کویت کے ساتھ تعلقات کوعزت کی نگاہ سے دیکھتےہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہیدبھٹوکےزمانےمیں کویت نےہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی، سندھ کےکافی نوجوان شہیدذوالفقاربھٹوکےزمانےسےکویت میں کام کررہےہیں۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کویت کو کول انرجی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جبکہ قونصل جنرل سلیم یوسف الحمدان نے کورونا مریضوں کیلئے اسپتال بنانے کی پیش کش کی۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ کویت حیدرآباد میں کوروناوائرس کے علاج کیلئے اسپتال قائم کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43362 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4323 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 43 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.9 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14821 ہوگئی اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 92231 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 61450 ہے۔


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا کیس، اسپیکر کو ممبران سے حلف لینے کا حکم
?️ 27 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری
مارچ
مستونگ میں ایک آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک
?️ 8 مارچ 2021مستونگ (سچ خبریں) مستونگ میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کرتے ہوئے
مارچ
اگر بھارت سے مذاکرات ہوئے تو 3 میجر پوائنٹس پر بات ہوگی، خواجہ آصف
?️ 12 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ
مئی
مرکزی بینک کے اقدامات کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا
?️ 5 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر
جون
زندگی بدلنے کے خواہشمند لوگوں کو نعمان اعجاز کا مفید مشورہ
?️ 20 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے
جولائی
عرب ممالک کو اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنا چاہیئے
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:واشنگٹن کے تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ غزہ میں اس
جنوری
انتخابی عمل کا بائیکاٹ اپوزیشن کا سیاسی فیصلہ ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی
?️ 9 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا
ستمبر
ٹک ٹاک کے خلاف والدین کا عدالت سے رجوع
?️ 4 جون 2021ایمسٹرڈم(سچ خبریں) ہالینڈ میں والدین نے ٹک ٹاک کے خلاف عدالت سے
جون