?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 2.4 ارب روپے کی آمدن کی توقع ہے، پراجیکٹ سے سالانہ 207 ملین یونٹس بجلی پیدا ہوگی۔
میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے لوئر دیر میں نئے کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔
اس منصوبے کی پیداوار کی صلاحیت 40.8 میگاواٹ ہے، اور یہ ماحول دوست اور کم لاگت توانائی فراہم کرے گا۔ پراجیکٹ کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 2.4 ارب روپے کی آمدن کی توقع ہے۔ اس پراجیکٹ کی لاگت 21.7 ارب روپے ہے اور اس سے سالانہ 207 ملین یونٹس بجلی پیدا ہوگی۔ صوبائی حکومت پن بجلی کے وسائل کو معاشی ترقی کا ذریعہ بنانے کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی پر کام کر رہی ہے۔
صاف اور سستی توانائی کے یہ منصوبے روزگار کے فروغ اور صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ صوبے کی پہلی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھائی جا رہی ہے، جو 11 ہائیڈرو منصوبوں کی بجلی کی ترسیل کو ممکن بنائے گی۔ اس کے علاوہ، مقامی پاور ہاؤسز سے پیدا ہونے والی بجلی صنعتوں کو رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائے گی۔ صوبائی حکومت اپنے پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم کے لیے مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے ترمنگ سے رازگرام تک 18.5 کلومیٹر طویل سڑک کا بھی افتتاح کیا۔ غیرملکی انجینیئرز کے خیبر پختونخوا کے دورے کے لیے این او سی جاری نہیں ہو رہے، جس کے باعث اربوں روپے مالیت کے اہم منصوبے تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ نقصان صرف خیبر پختونخوا کا نہیں، بلکہ پورے ملک کا نقصان ہے۔ عمران خان نے عوام کے لیے منصوبے شروع کیے تھے، بغیر اس بات کی پرواہ کیے کہ افتتاح کے وقت حکومت کس کی ہوگی۔
خیبرپختونخوا کے 3 ہزار ارب روپے وفاق کے ذمے واجب الادا ہیں۔ مزید برآں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے لوئر دیر، تیمرگرہ میں جلسے کے بعد خصوصی وڈیو پیغام کے ذریعے علاقے کے عوام اور نوجوانوں کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ پیغام میں انہوں نے سپاس نامہ پڑھنے سے رہ جانے پر معذرت بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے لوئر دیر کے نوجوانوں کے لیے جدید اسپورٹس کمپلیکس کے قیام اور تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال میں ملٹی اسٹوری عمارت کی تعمیر کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ سپاس نامہ میں پیش کیے گئے تمام مطالبات اور منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی، جو ان کے تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی معائنہ کرکے ان کی جلد تکمیل کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ سپاس نامے میں شامل تمام مطالبات منظور کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا کہ لوئر دیر کے غیور عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا جائے گا اور علاقے میں ترقیاتی عمل مزید تیزی کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
عراقی حکومت کی تشکیل کے بارے میں نوری المالکی کا تازہ ترین تبصرہ
?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: دوله القانون اتحاد کے سربراہ نوری المالکی نے گزشتہ شب
جولائی
ناوگان "صمود” کے گرفتار کارکنوں کے ساتھ "بن گویر” کا غیر انسانی سلوک
?️ 20 مئی 2026سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے صیہونی حکومت کے انتہاپسند وزیر
مئی
امریکہ غزہ میں صیہونی حکومت کا جاسوس
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ کی سینٹرل انٹیلی جنس
جنوری
کیا امریکہ سعودی عرب کو سکیورٹی کی ضمانت دے سکے گا؟
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی ڈیموکریٹک سنیٹرز نے امریکی حکومت کی جانب سے سعودی
اکتوبر
کالعدم ٹی ٹی پی اب بھی پاکستان میں حملوں کیلئے افغانستان کی سر زمین استعمال کررہی ہے، خواجہ آصف
?️ 11 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے
اپریل
وفاقی حکومت نے مالی سال 2025/26ء کا بجٹ پیش کردیا
?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025/26ء کا
جون
متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی سفارتخانے کا افتتاح، حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا
?️ 30 جون 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے متحدہ عرب
جون
بھارت کے متنازع بیانات: دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے ’ہمہ وقت‘ تیار ہیں، آرمی چیف عاصم منیر
?️ 4 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے
دسمبر