?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیر ترین اور بیٹے علی ترین کی ضمانت میں سیشن کورٹ نے 22 اور بینکنگ کورٹ نے 17 اپریل تک توسیع کردی سیشن کورٹ میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی وکیل جہانگیر ترین نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے کل جہانگیر ترین اور علی ترین کو بلایا تھا، دونوں پیش ہوئے تھے اور بظاہر لگ رہا ہے کہ ایف آئی اے دوبارہ طلب کرے گا، جبکہ کورونا کے حالات عدالت کے سامنے ہے لہٰذا عدالت لمبی تاریخ دے۔
ایف آئی اے کے نمائندے نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، عدالت ملزمان کو تحقیقات میں شامل ہونے کا حکم دے جج حامد حسین نے کہا کہ ایف آئی اے ہر ملزم کا کردار بتائے اور تحقیقات شفاف ہونی چاہیے جبکہ تمام ملزمان ایف آئی اے میں شامل تفتیش ہوں۔
عدالت نے دو مقدمات میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت میں 22 اپریل تک توسیع کردی بعد ازاں بینکنگ کورٹ میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی جہاں دونوں پیش ہوئے۔
وکیل جہانگیر ترین نے کہا کہ دونوں کو ایف آئی اے نے طلب کیا، جہانگیر ترین اور علی ترین ایف آئی اے میں پیش ہوئے اور تفتیش کا حصہ بنے جبکہ آئندہ سماعت پر دونوں ایف آئی اے کو مزید دستاویزات فراہم کریں گے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے سجاد ابراہیم عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالتی دائرہ کار پر اعتراض اٹھایا ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور علی ترین کے کیس کا دائرہ کار اس عدالت کا نہیں ہے بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 17 اپریل تک توسیع کر دی۔
ضمانت میں توسیع کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ اپنے ساتھ آنے والے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جب بھی عدالت بلائے گی پیش ہوں گا اور انشااللہ سرخرو ہوں گا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے خلاف ان کے خلاف ایف آئی آر اسلام آباد میں بنی، یو ایس بی میں یہاں آئی اور دستخط ہوئے۔اان کا کہنا تھا کہ انکوائری ضرور کریں لیکن شفاف ٹیم بنائیں جو متنازع نہ ہو، ایسی ٹیم نہ ہو جو کسی کی فون کال پر کام کرے۔
ایک سوال پر جہانگیر ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی ہماری پارٹی ہے، ہم پارٹی میں ہیں اور رہیں گے پارٹی میں نہیں رہیں گے تو کہاں جائیں گے، ہم قانون سے نہیں بھاگ رہے اور نہ بھاگیں گے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ہمراہ 22 ایم پی ایز اور 8 ایم این ایز حمایت کے لیے آئے ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کپتان اور لیڈر عمران خان ہیں، ہم بلیک میلر نہیں تحریک انصاف کے ہمدرد لوگ ہیں، جہانگیر ترین کے خلاف سازش کرنے والے عمران خان اور تحریک کے خلاف سازش کر رہے ہیں، جبکہ سازش کر کے جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات بنائے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ کچھ لوگ ایسے ہیں جو جہانگیر ترین کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، ہم تحریک انصاف اور عمران خان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، ہم کوئی رعایت نہیں مانگ رہے جبکہ عدالت سے سرخرو ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
خطے کے 5 ممالک جنگ بندی کے خواہاں تھے: ٹرمپ
?️ 9 جون 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کو بتایا
جون
نئے آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ مستفید ہوگا۔ وزیراعظم
?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے
جولائی
القدس آپریشن کے حوالے سے ترکی اور متحدہ عرب امارات کا موقف غدارانہ تھا:جہاد اسلامی
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے میڈیا افسر نے القدس میں
جنوری
امت مسلمہ پاکستان کو مبارکبادی دے رہی ہے: طاہر اشرفی
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے
مئی
ہمیں امریکی مشیروں کی کوئی ضرورت نہیں:عراقی پارلیمنٹ ممبر
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمانی اتحاد الفتح کے سربراہ ہادی العامری کا کہنا ہے
دسمبر
لبنانی مزاحمت مکمل طور پر تیار ہے: حزب اللہ
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ فورسز کے جنگی اطلاعاتی مرکز کے مطابق اس گروپ
نومبر
اسرائیلی فوج کو حزب اللہ کے خلاف جنگ میں شدید نقصانات
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جاری جنگ میں اسرائیلی
نومبر
بحر ہند و بحر الکاہل میں مغرب کے منصوبے کا قصد روس اور چین کو روکنا ہے: لاوروف
?️ 16 جولائی 2026سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اعلان کیا ہے کہ
جولائی