کورونا:ملک بھرمیں مزید 76 مریض انتقال کر گئے

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے لگے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی تیسری  لہر میں اگرچہ اعدادا و شمار کے مطابق کمی آ رہی ہے تاہم   اس وائرس سے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 76 مریض انتقال کر گئے۔ ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ 77 ہزار 130 ہو گئی ہے، جب کہ 7 لاکھ 88 ہزار 768 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، کرونا کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 376 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 543 ہو گئی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار 402 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے کورونا کے 2 ہزار 379 نئے کیسز مثبت آئے۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.82 فی صد رہی، اب تک 1 کروڑ 24 لاکھ 44 ہزار 42 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، اب تک 19 لاکھ 66 ہزار 837 افراد کو ویکسین کا ایک ڈوز لگ چکا ہے، جن لوگوں کو دونوں ڈوز لگ چکے ہیں ان کی تعداد 9 لاکھ 64 ہزار 227 ہے، جب کہ اب تک مجموعی طور پر 38 لاکھ 36 ہزار 291 ڈوزز لگائے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں ایک بار پھر کورونا مثبت کیسز کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی، گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 23 اعشاریہ 53 فیصد رہی۔پنجاب میں کورونا مثبت کیسز کی شرح8اعشاریہ 34 فیصد رہی، پنجاب میں24گھنٹوں کےدوران کوروناسے45 اور لاہورمیں20اموات ہوئیں۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 12 ہزار 862 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1073مثبت آئے۔

مشہور خبریں۔

ریویو ایکٹ کے خلاف کیس مضبوط نہ ہوا تو آئندہ لائحہ عمل طے کریں گے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

?️ 13 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کرانے کے

صہیونی فوج نے شیرین ابو عاقلہ کے قتل پر معافی مانگی

?️ 12 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ترجمان نے CNN کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا

واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان کشیدگی ابھی عروج پر نہیں پہنچی: روسی سفیر

?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:    امریکہ اور ماسکو کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے

ایران کے ساتھ معاہدہ ٹرمپ کی جنگی حکمت عملی کی شکست کا اعتراف ہے: امریکی میگزین

?️ 15 جون 2026سچ خبریں:امریکی میگزین اٹلانٹک کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ

تائیوان چین کا حصہ ہے:چین کا امریکہ سے خطاب

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:چینی وزیر دفاع نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی

یمن کے ساحل پر امریکی جنگی جہاز پر حملہ

?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے

پی ٹی آئی کو احتجاجی تحریک سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، رانا ثناللہ

?️ 7 جون 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا

پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 30 لاکھ سے زائد بچے خطرات کا شکار

?️ 1 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے خبردار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے