کورونا:ملک بھر میں مزید 30 مریض جاں بحق

کورونا: ملک بھرمیں  مزید 49 مریض انتقال کرگئے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس  کے ملک بھر میں وار مسلسل جاری ہیں، زشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 56 ہزار 51 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 53 لاکھ 78 ہزار 187 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 874 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 5 ہزار 766 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 478 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 59 ہزار 773 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 90 ہزار 797 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 681 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 13 لاکھ 39 ہزار 498 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 56 ہزار 51 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 53 لاکھ 78 ہزار 187 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 لاکھ 34 ہزار 514 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 18 کروڑ 23 لاکھ 96 ہزار 48 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 47 لاکھ 31 ہزار 497 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 27 لاکھ 58 ہزار 593 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 51 ہزار 399 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 891 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 88 ہزار 603 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 242 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 190 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 41 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 31 ہزار 337 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 986 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 40 ہزار 568 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 761 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 34 ہزار 785 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 368 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 891 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل اور امریکہ کی شرکت سے غزہ کے بھوکے مہاجرین پر وحشیانہ قتل عام

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں واقع امریکہ

ترکی میں معاشی بحران اور شرح پیدائش میں کمی

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:اقتصادی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ترکی کی آبادی کے

سعودی اتحاد کی 225 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمن سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی

ایف بی آر کا سولر پینلز کی درآمد میں ’بڑے پیمانے پر اوور انوائسنگ‘ کا انکشاف

?️ 14 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے پینل کے سامنے چونکا دینے

نیتن یاہو وائٹ ہاؤس سے خالی ہاتھ واپس

?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: یہ وہ تفصیل ہے جو منگل کو واللا نیوز کے تجزیہ

دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پاک نیوی

?️ 9 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان نیوی نے واضح طور پر کہا ہے کہ

ہزاروں برطانویوں کا فوری پارلیمانی انتخابات کا مطالبہ

?️ 7 نومبر 2022سچ خبریں:برطانیہ کے دارالحکومت میں ہزاروں شہری سڑکوں پر آئے اور فوری

متحدہ عرب امارات میں 40 روزہ عمومی سوگ کا اعلان

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے