?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا کی موجودہ لہر سے نہ نمٹا گیا تو ہم بڑے بحران میں جاسکتے ہیں، دنیا کرونا ویکسین لگا کر اس وبا سے باہر نکل رہی ہے جبکہ ہم نے ابھی تک ویکسی نیشن کا عمل شروع نہیں کیا ہےوزیراعلیٰ سندھ نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر وفاقی حکومت کے سامنے اہم تجاویز رکھ دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کو تجویز دی کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کا مقابلہ کرنے ملک میں دو ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ بند کردی جائے۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو وزارت سے برطرف کرنے پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ معیشت درست سمیت میں ہے، اتنی اچھی معیشت ہے کہ وزیرخزانہ کونکالنا پڑا۔
نیب کیسز سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ نیب نے دو سال پہلے بلایا تھا، اس وقت بھی سوالات کےجواب دےدیئےتھے، ٹی وی سے پتا چلا کہ ریفرنس فائل ہوا ہے، 100میگاواٹ کا کامیاب پاورپلانٹ لگایا، عوام کو بجلی مل رہی ہے،پتا نہیں مجھےکیوں سزا مل رہی ہے؟۔
واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 4 ہزار 757 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کرونا کے مزید 78 مریض انتقال کرگئے، جس کے باعث پاکستان میں کرونا کے باعث جاں بحق مریضوں کی تعداد 14 ہزار 434 ہوگئی ہے۔کورونا وبا کی تیسری لہر کا خوفناک پہلو یہ ہے کہ تیسری لہر میں بچے مہلک وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
حماس نے اسرائیل پر حملہ کیوں کیا؟ بائیڈن کیا کہتے ہیں؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے بدھ کی شام ایک تقریر میں کہا
اکتوبر
سعودی عرب میں جدید غلامی
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی اخبار ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
جنوری
کیا ترکی شام کے ذریعے بحیرہ روم میں ایک نیا نظام قائم کرے گا ؟
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: شام میں ابھی تک مکمل استحکام حاصل نہیں ہوا ہے،
اپریل
غزہ پر مسلسل بمباری، کئی فلسطینی شہید
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: خبری ذرائع نے غزہ شہر کے الیرموک سٹریٹ پر ایک گھر
جولائی
لبنانی وزیر اعظم: یونیفل کے خلاف بار بار جارحیت ملک کے جنوب کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نے لبنان میں اقوام متحدہ کی
جون
پاکستان کی اقوام متحدہ میں طالبان اور داعش خراسان دہشت گرد گروپوں کو اسلحہ کی فراہمی پر تنقید
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:پاکستان نے اقوام متحدہ میں افغان دہشت گرد گروپوں کو غیرقانونی
نومبر
جہانگترین کے بیانات پر حکومت کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 7 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے
اپریل
سویڈن میں اسلام فوبیا بڑھتا ہوا
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:پریس ٹی وی کے مطابق سویڈن میں گھریلو کارکنوں کے اعدادوشمار
جون