اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ، کیسزاور اموات میں اضافہ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 4سے12ستمبرتک اضافی پابندیاں عائد کردیں ہیں بیماری کے زیادہ پھیلاؤ والے اضلاع میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ، ان ڈور، آؤٹ ڈور تمام تقریبات پرپابندی ہوگی۔ زیادہ بیماری والےاضلاع میں تعلیمی شعبےکی بندش بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کووفاقی وزیر اسدعمر کی قیادت میں این سی او سی نے کورونا صورتحال پر بریفنگ دی ، اس موقع پر شرکا نے پنجاب ،کے پی ،اسلام آبادکے منتخب اضلاع کے لیےاین پی آئیز کا جائزہ بھی لیا۔
این سی اوسی نے بتایا کہ منتخب اضلاع میں 4سے12ستمبرتک اضافی این پی آئیز نافذ ہونگی ، فیصلہ بیماری کے پھیلاؤ کوکم کرنے کے لیے کیا گیا ہے ، زیادہ بیماری والےاضلاع میں تعلیمی شعبےکی بندش ہوگی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیماری کے زیادہ پھیلاؤ والے اضلاع میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ ، ان ڈور، آؤٹ ڈور تمام تقریبات پرپابندی عائد ہوگی تاہم شادی کی تقریبات صرف آؤٹ ڈوراور 300افراد تک تعداد سے مشروط ہے۔
وباسےزیادہ متاثرہ علاقوں میں انڈورجم پرپابندی ہے ، پابندیوں کا اطلاق سرگودھا ، خوشاب،میانوالی ،رحیم یار خان ، خانیوال ، فیصل آباد،بھکر، گجرات ، گوجرانوالہ ، ملتان ،بہاولپور، لاہور ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، شیخوپورہ ، ہری پور، مالاکنڈ ، مانسہرہ ، صوابی ،ڈی آئی خان ، سوات، ایبٹ آباد ، پشاورمیں ہوگا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کو یوکرین میں پراکسی جنگ بند کرنی چاہیے:کانگریس رکن
اپریل
حماس کی جانب سے قطر سے متعلق دعووں کی تردید
نومبر
افغانستان پر طالبان کا قبضہ، کیا دنیا بندوق کے زور پر قائم ہونے والی حکومت کو تسلم کرلے گی؟
جون
فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل کے خلاف بیان
فروری
صہیونی فوج کا شام کی ایک دیہی بستی اور اسکول پر حملہ
اپریل
سرکاری اراضی قبضہ کیس: محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
اپریل
پی آئی اے کا پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا پروازوں کا اعلان
فروری
عثمان بزدارکا اہم قدم،پنجاب بھرمیں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
دسمبر