کورونا: پنجاب میں کاروباری اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے لگے

?️

لاہور(سچ خبریں) پاکستان میں واضح طور پر کورونا وائرس کی ایک نئی لہر سامنے آچکی ہے اور پنجاب کے بڑے شہر وبا کی زد میں ہیں اسی دوران کورونالہر کے باعث پنجاب میں پابندیوں اورکاروباری سرگرمیوں کےاوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اور کئی جگہوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں کاروباری مراکزشام 6 بجے بند، ہفتہ اور اتوار کام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔  تمام سرکاری ونجی دفاتر50 فیصد اسٹاف کےساتھ کام کی پالیسی پرکاربند ہوں گے۔تمام تفریحی مقامات اورپارکس شام 6بجے بند کردیے جائیں گے۔ تمام مزارات،درگاہیں اورسینما ہالز بھی مکمل طور پر بند ہوں گے۔

لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد، ملتان،گوجرانوالہ اورگجرات کےتمام ان ڈور،آؤٹ ڈور میرج ہالز 15 مارچ سے بند ہوں گے۔کوروناکے بڑھتے کیسز پر لاہور،راولپنڈی اورگجرات کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔لاہور کے 16،راولپنڈی کے4اور گجرات کے 17علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا۔

لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ،سرکاری و نجی دفاتربند رہیں گے۔دوسری جانب کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 46 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2338 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 2 ہزار 536 ہوگئی۔ملک بھر میں فحال کیسز کی تعداد 19 ہزار 764 ہے۔

اب تک 5 لاکھ 69 ہزار 296 مریض صحت یاب ہوچکے۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار 959 جب کہ فحال کیسز کی تعداد 3 ہزار 881 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 453 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 52 ہزار 625 مریض صحت یاب ہوئے۔

مشہور خبریں۔

یمن نے مقبوضہ علاقوں کے قلب کو نشانہ بنایا

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونیوں نے ایک اور مشکل صبح کا آغاز کیا کہ چند

پولیس کی عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش، پی ٹی آئی کی ملک گیر احتجاج کی دھمکی

?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران

جی-7 ممالک نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:جی-7 ممالک کے رہنماؤں نے یوکرین میں جنگ کے 1000 دن

سرکاری زمینوں کی نیلامی اور بندر بانٹ کی جا رہی ہے۔

?️ 30 جون 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو

گورنر سندھ کا حکومت کو تحریک انصاف سے بات چیت نہ کرنے کا مشورہ

?️ 25 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حکومت کو پاکستان تحریک

بنگلہ دیش نے جنوبی لبنان پر اسرائیلی حکومت کے حملے کی مذمت کر دی

?️ 12 مئی 2026سچ خبریں: بنگلہ دیش نے جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے قبضہ

فرانس کے اسلام دشمنانہ مؤقف پر تنقید مہنگی پڑ گئی،پیرس میں پاکستانی سفیر کی طلبی

?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:پیرس کی اسلام دشمنی کے خلاف پاکستانی صدر کے احتجاج کے

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے 66 کروڑ ڈالرکی منظوری دے دی

?️ 6 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے65 کروڑ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے