🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں عالمی وبا کورونا کے وار جاری ہیں اور کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 48 ہزار 663 ہوگئی۔ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 52 لاکھ 58 ہزار 723 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ نو چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 48 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 420 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 48 ہزار 663 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 85 ہزار 810، سندھ میں 5 لاکھ 47 ہزار 920، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 99 ہزار 195، بلوچستان میں 34 ہزار 634، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 837، اسلام آباد میں ایک لاکھ 30 ہزار 373 جبکہ آزاد کشمیر میں 39 ہزار 894 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 52 لاکھ 58 ہزار 723 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 121 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 17 ہزار 385 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 618 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 48 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 420 ہوگئی۔
پنجاب میں 13 ہزار 219، سندھ میں 7 ہزار 869، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 31، اسلام آباد میں 983، بلوچستان میں 368، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 761 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بند کر دئے گئے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے بھی سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
بن سلمان کا بین الاقوامی ڈیجیٹل جبر
🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:ایک بین الاقوامی تحقیقاتی مرکز کا کہنا ہے کہ سعودی ولی
مارچ
سید حسن نصراللہ کی سفارتی معقولیت
🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: مغربی ایشیائی مسائل کے ایک ماہر نے مقبوضہ علاقوں میں
نومبر
سیف القدس ابھی ہمارے ہاتھ میں ہے:جہاد اسلامی
🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں:جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے تل ابیب
مئی
حقانی کی مصر، سوڈان اور فلسطین کے علماء کے ساتھ گفتگو
🗓️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت داخلہ نے
جنوری
متحدہ عرب امارات اور شام کا اجلاس اقتصادی تعاون پر مرکوز
🗓️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں: شام کے وزیر معیشت اور خارجہ تجارت نے دبئی میں اپنے
اکتوبر
سید حسن نصراللہ نے امریکہ کا کیسے مذاق اڑایا؟
🗓️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنی حالیہ تقریر میں
جنوری
شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے
🗓️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی
جولائی
انسٹاگرام کا صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان
🗓️ 12 اگست 2021نیویارک(سچ خبریں)سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اشتہارات کا فیچر متعارف کرانے
اگست