کورونا: مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ

کورونا وائرس: ملک میں مزید 38 افراد انتقال کر گئے

🗓️

کراچی(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون نے پاکستان میں تباہی مچانا شروع کر دی ہے کراچی میں  شہرقائد میں مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔کورونا مثبت آنے کی شرح 18 فیصد سے بھی بڑھ گئی ، ایک دن میں 800 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ خطرناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے حکام کو تشویش ہے ، شہر میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح اٹھارہ فیصد سے بڑھ گئی۔محکمہ صحت حکا م کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 4469 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 805 ٹیسٹ مثبت آئے جب کہ گزشتہ روز کورونا کیسز کی شرح 15.52 فیصد تھی۔

واضح رہے کہ حکام نے کہا ہے کہ کوویڈ کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ سامنے آرہا ہے، جس کیلئے ضروری ہے کہ پہلی او دوسری ڈوز کے حامل افراد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ ایسے افراد جنھوں نے ایک بھی ڈوز نہیں لگائی ہے وہ فوری طور پر ویکسی نیشن کیلئے رجوع کریں۔حکام کے مطابق ایس او پی کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ویکسی نیشن کے عمل میں شرکت نہ کرنا کوویڈ کے پھیلاو کا سبب بن رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نے افغانستان کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کردئے

🗓️ 17 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نےافغان مشیرقومی سلامتی کی طرف سے پشتونوں

امریکہ چینی خلائی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ

🗓️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں امریکہ کو بین

خلائی محاذ پر امریکا کی بڑی ناکامی

🗓️ 24 اکتوبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں)خلائی محاذ پر امریکا کو بڑی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا

ایران مخالف نیا امریکی شو؛ فسادات کے بارے میں سلامتی کونسل کا اجلاس

🗓️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایران میں جاری حالیہ فسادات کی آگ کو بھجنے سے روکنے

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں مولانا فضل الرحمٰن کے قافلے پر مبینہ حملہ

🗓️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈیرہ اسمٰعیل خان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے

پینٹاگون کے سربراہان کی امریکی کانگریس میں طلبی

🗓️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع ، جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سینٹ کام

فلسطینی مزاحمتی نظام میں مغربی کنارے کی حیثیت

🗓️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: پچھلی تین دہائیوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ساتھ

کیا ملک کی صورتحال بدلنے والی ہے؟زلفی بخاری کی زبانی

🗓️ 27 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے