?️
بلوچستان( سچ خبریں) بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ہزار گنجی کے علاقے میں آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی کوئٹہ کے نواح میں ہزار گنجی کے علاقے کِلی گلزار میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مسلح دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا لیکن انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ لڑائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گرد مارے گئے۔
واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی سی ٹی ڈی نے ضلع مستونگ میں ایک آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا تھا۔


مشہور خبریں۔
شنزو آبہ کے قتل کی تازہ ترین تفصیلات
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: جاپانی پولیس نے 41 سالہ شخص تیتسویا یاماگامی کی شناخت
جولائی
یمن میں امریکی، اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک تباہ
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: المسیرہ نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق یمنی حکومت کی انٹیلی
جون
ماؤس کی قیمت جان کرصارفین دنگ رہ گئے
?️ 22 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) ہیروں سے سجے گیمنگ ماؤس کی قیمت جان کر
اپریل
صیہونیوں نے یورپی وزیروں کو فسلطین جانے سے کیوں روکا؟
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ایک غیر منصفانہ اقدام میں یورپی وزرائے خارجہ
اکتوبر
عمران خان کی نظر میں سب سے بڑا یو ٹرن
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے
اگست
عراق کے وزیراعظم کا 12 سال بعد دورہ شام
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAA نے اعلان کیا کہ
جولائی
وزیراعظم نے ناظم جوکھیو قتل کیس سے متعلق تفصیلات طلب کیں
?️ 6 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ناظم جوکھیو قتل کیس
نومبر
خیبر: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشت گرد ہلاک، 2 سپاہی شہید
?️ 26 اپریل 2023ضلع خیبر: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں
اپریل