کمان میں تبدیلی کے دو ہی دن بعد آئی ایس پی آر کا سربراہ تبدیل

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کمان سنبھالنے کے دو ہی دن بعد جمعرات کو پہلی بڑی تبدیلی کی ہے جہاں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی قیادت کے لیے حیران کن طور پر الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ کور سے انتخاب کیا گیا ہے۔

فوج کے متعدد ذرائع نے بتایا کہ میجر جنرل احمد شریف کو لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی جگہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔البتہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے میجر جنرل احمد شریف کی تقرری کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

میجر جنرل احمد شریف اس سے قبل ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن کے سربراہ تھے جو سائنسی اور تکنیکی تحقیق اور ایرو ڈائنامکس، پروپلشن اور پروپیلنٹ اور ایویونکس کے شعبوں میں ہتھیاروں کے نظام کے فروغ میں مصروف ایک خفیہ تنظیم ہے، اطلاعات کے مطابق وہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ کے طور پر انجینئر کی تقرری غیر معمولی نہیں ہے البتہ میجر جنرل شریف ای ایم ای کور کے پہلے افسر ہوں گے جو یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

اس سے قبل 1991 میں انجینئرز کور سے میجر جنرل جہانگیر نصراللہ اس عہدے پر فائز تھے۔

آئی ایس پی آر کے نئے ڈی جی کی تقرری کو بڑی دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے کیونکہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ نئے آرمی چیف فوج کے میڈیا ونگ کے کام میں بڑی تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔

اس تبدیلی کی توقع کی جا رہی تھی کیونکہ آئی ایس پی آر کے ڈی جی کا عہدہ میجر جنرل یا ٹو اسٹار رینک کے افسر کے لیے ہے اور لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کو گزشتہ ماہ تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار وی کور کمانڈر تعینات ہونے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کی جگہ لیں گے اور کراچی کا رخ کریں گے۔

مشہور خبریں۔

گلگت بلتستان: تحریک انصاف نے اپنےاراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کردیے

?️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے گلگت

غزہ پٹی میں ایندھن اور طبی سامان کی ترسیل  

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:کچھ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ قیدیوں کے

25% تارکین وطن امریکی شہریت کی منسوخی کے خواہاں

?️ 19 جون 2022سچ خبریں:   نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بیرون ملک مقیم

فرانس بھی امریکہ مخالف

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:فرانسیسی صدر نے بین الاقوامی نظام کی پیچیدگیوں کا ذکر کرتے

امریکہ اور انگلستان یمن کے خلاف نئی سازشوں کی تلاش میں:انصار اللہ

?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی

جنگ نے اسرائیل کا جنازہ نکال دیا ہے: صہیونی ماہرین

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: وزارت اقتصادیات کے بجٹ ڈیپارٹمنٹ کے سابق سربراہوں کا خیال ہے

وفاق اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے، بیرسٹر گوہر

?️ 10 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم

امریکی فوجی قافلے کی عراق سے شام منتقلی

?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے