کل کے بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار مسلم لیگ ن کے رویے پر ہے:چوہدری پرویز الہیٰ

?️

لاہور(سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پاس اکثریت تو ہے نہیں بجٹ کیسے پیش کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل کے بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار مسلم لیگ ن کے رویے پر ہے۔

کل کے اجلاس میں گڑبر کا معاملہ سوالیہ نشان ہے ، ن لیگ کے پاس اکثریت نہیں ، انہوں نے بجٹ کیا پیش کرنا ہے ، اسمبلی کے جن لوگوں نے بجٹ انتظام چلانا ہے اگر انہیں کو اٹھا لیں تو کیسے کام چلے گا؟

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ صوبے کو حمزہ شہباز نہیں بلکہ پولیس چلا رہی ہے ، پنجاب کو پولیس ریاست بنا دیا گیا ہے ، حمزہ کے اسپیکرشپ بچانے کے الزام پر خواجہ آصف کا فقرہ کافی ہے ’کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے‘ حکومت والے اپنی اوقات میں رہیں اور اپنے گریبان میں جھانکیں۔

دوسری جانب پنجاب کی صوبائی کابینہ میں توسیع کا دوسرا مرحلہ ایک بار پھر التوا کا شکار ہوگیا ، پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے تحفظات اور دیگر مسائل کی وجہ سے صوبائی وزیر خزانہ کی حلف برداری نہ ہوسکی ، محکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سے بجٹ تقریر کے پوائنٹس مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اویس لغاری کو بھجوا دیے گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کے بعد کابینہ میں توسیع کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کی اہم ملاقات ہوئی جب کہ وزیر خزانہ پنجاب کے حلف کا معاملہ بھی ایک بار پھر موخر کر دیا گیا ۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی وزارت خزانہ نہ ملنے پر اپنے وزراء کو اہم محکموں کے قلمدان فوری دینے کی خواہش رکھتی ہے تاہم حکومت کا قلمدان سے متعلق معاملہ طے نہ ہوا جس پر کابینہ کا دوسرا مرحلہ بجٹ سیشن کے بعد ہونے کا امکان ہے لیکن محکمہ خزانہ پنجاب کی طرف سے بجٹ تقریر کے پوائنٹس مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی اویس لغاری کو بھجوا دیے گئے ہیں اور قوی امکان ہے کہ پنجاب کا صوبائی بجٹ اویس لغاری ہی پیش کریں گے۔

مشہور خبریں۔

بھارت کی جانب سے 14 اگست کو ‘تقسیم کی ہولناک یادوں’ کے طور پر منانے کی شدید مذمت

?️ 10 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)پاکستان نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب

الاقصیٰ طوفان کا پہلا دن

?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Yediot Aharonot نے ایک مضمون میں لکھا، ہم اپنے

تل ابیب کے حالات کشیدہ!

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے تل ابیب میں سلامتی کی کشیدہ صورت

بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا، نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا، وزیراعظم

?️ 11 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ

غزہ جنگ میں تل ابیب کی بار بار شکستوں پر صہیونی تجزیہ نگارکا اعتراف

?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: موشے ڈیان سینٹر برائے مشرق وسطیٰ مطالعہ کے فلسطین سیکشن کے

سابق حکومت نے سستی شہرت کیلئے غلط فیصلے کیے:شاہد خاقان عباسی

?️ 16 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم

طالبان نے رمضان المبارک آتے ہی شدید حملے شروع کردیئے، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 15 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے رمضان المبارک آتے ہی افغانستان میں شدید

لاہور ایئر پورٹ پر آتشزدگی، حج پروازیں تاخیر کا شکار، وزیرداخلہ کا تحقیقات کا حکم

?️ 9 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر آتشزدگی کے سبب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے