🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کا پرامن حل کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں کے ایم ایس کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ 77سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود تنازعے کا حتمی حل نہیں نکالا جاسکاجبکہ اس عرصے کے دوران بھارت اور پاکستان کئی جنگیں لڑ چکے ہیں۔
انہوں نے کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کا احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تنازعے کے پرامن حل کے لئے فریقین کے درمیان مذاکرات میں تعاون کے حریت کانفرنس کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے بی جے پی کی بھارتی حکومت اور اس کی مسلط کردہ انتظامیہ کی نفرت انگیز سیاست اور 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یکطرفہ تبدیلیوں نے مسئلے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ1993میں حریت کانفرنس کا قیام لوگوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کو پرامن اورجمہوری طورپر حل کرنے کے لئے ایک سیاسی اقدام تھا جس کاوعدہ اقوام متحدہ کی قرارداد میں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد انصاف، امن، سیاسی حقوق اور شناخت کے لیے ہے، ہم اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے اسی طرح لڑ رہے ہیں جس طرح ماضی میں ڈوگرہ دور میں سیاسی اور معاشی غلامی کے خلاف جدوجہد کی تھی۔
حریت ترجمان نے کہا کہ اگست 2019کے بعد متنازعہ علاقے کو یونین ٹریٹوریزمیں تقسیم کر دیا گیا اور تمام وسائل، حقوق، شناخت اور معیشت کو چھین لیا گیا جبکہ مسلح افواج کے علاوہ پورے علاقے میں باہر کے لوگ جن میں زیادہ تر بی جے پی اورر ایس ایس سے وابستہ ہیں، سول اور پولیس کے اعلیٰ عہدوں پر تعینات کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو بے اختیار کر دیا گیا جو کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ کشمیری کسی فرد یا جماعت کے خلاف نہیں بلکہ ناانصافی اور قبضے کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر بین الاقوامی فورمز پرموجود ہے اور علاقے میں جنگ جیسی سنگین صورتحال پائی جاتی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اپنی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
مشہور خبریں۔
وکی کوشل کو شادی سے قبل دھمکی
🗓️ 2 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں ماہ میں رشتہ ازدواج
دسمبر
مزاحمت کا واضح انتباہ
🗓️ 20 فروری 2025سچ خبریں: آج فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کے خلاف جنگ کے دوران
فروری
امریکہ کے تائیوان کو پیٹریاٹ کی فروخت پر چین کا ردعمل
🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:چین نے کہا ہے کہ وہ تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی
اپریل
صیہونی فوج میں نیتن یاہو کے خلاف ہے یا ساتھ؟
🗓️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج میں بغاوت اور عدالتی اصلاحات کے
جولائی
وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
🗓️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ
مارچ
ادارے 110 فیصد ساتھ ہیں یہ میری اسیسمنٹ نہیں انفارمیشن ہے:شیخ رشید
🗓️ 3 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ
اپریل
غزہ میں جاری مظالم کے ردعمل میں نیویارک میں مظاہرہ
🗓️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی حامیوں کے احتجاج اور بچوں
جولائی
معصوم فلسطینی بچوں کے خون میں ڈوبتی صیہونی معیشت
🗓️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے بڑھتے ہوئے اقتصادی بحران کے کی وجہ
نومبر